الریاض/۲۶مارچ
سعودی عرب کے فضائی دفاعی نظام نے حوثیوں کے۱۰ڈرونز اور ایک بیسلٹک میزائل حملہ ناکام بنادیا۔
عرب اتحاد برائے یمن نے ایک بیان میں کہا کہ مملکت سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثیوں کی ایک بڑی کوشش ناکام بنادی گئی ہے ۔ حوثیوں نے ۹بارود بردار ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی تھی۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پہلا حملہ جمعہ کی صبح جبکہ دوسرا دوپہر میں کیا گیا۔سعودی دفاعی نظام نے جازان شہر پر بیلسٹک میزائل اور نجران شہر پر بارود بردار ڈرون کو بھی ہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ کیا۔