نئی دہلی/۲۶مارچ
ملک میں ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز کی شرح میں کمی کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4,100 مریض جان لیوا وبا سے ہلاک ہو گئے ۔ اس کے ساتھ ہی اب اموات کی کل تعداد پانچ لاکھ 20 ہزار 855 تک پہنچ گئی ہے ۔ پچھلے کچھ دنوں سے یہ تعداد 100 سے کم تھی۔
اس دوران کورونا وائرس کے 1660 نئے کیسز درج ہوئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی کیسز کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ 18 ہزار 32 تک پہنچ گئی ہے ۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2349 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر چار کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار436 ہو گئی ہے ۔ اسی عرصے میں فعال کیسز کی تعداد 4,789 سے گھٹ کر 16,741 ہوگئی ہے ۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی شرح 1.21 فیصد، صحت یاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد اور انفیکشن کی شرح 0.04 فیصد ہے ۔
دریں اثنا کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 182.87 کروڑ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ آج صبح 7 بجے تک 182 کروڑ 87 لاکھ 68 ہزار 476 کووڈ ویکسین دی جاچکی ہیں۔
وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ کے ایک ہزار 660 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد گھٹ کر 16 ہزار 741 رہ گئی ہے ۔ یہ متاثرہ کیسز کا 0.05 فیصد ہے ۔ یومیہ کیسزکی شرح 0.25 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
وزارت نے کہا کہ اسی مدت میں دو ہزار 349 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے اور اب تک کل چار کروڑ 24 لاکھ 80 ہزار 436 مریض کووڈ سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور یہ شرح 98.75 فیصد ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 لاکھ 58 ہزار 489 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور اب تک کل 78 کروڑ 63 لاکھ دو ہزار 714 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں۔