سرینگر/31 اگست
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں ایک سڑک حادثے میں دسویں جماعت کی طالبہ کی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ بانڈی پورہ کے تلیل علاقے میں نیرو کے نزدیک منگل کو ایک ماروتی کار پلٹنے سے چار افراد زخمی ہوگئے ۔
ذرائع نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور سب ضلع ہسپتال گریز پہنچایا گیا جہاں ان میں سے سولہ سالہ طالبہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔
متوفی طالبہ کی شناخت انشا پروین دختر محمد منور کے بطور ہوئی ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ باقی تین زخمیوں کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں