جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

کانگریس کو ایک اور جھٹکا، سینئر لیڈر پیر زادہ محمد سعید بھی مستعفی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-08-31
in تازہ تریں
A A
کانگریس کے مزید تین سابق ممبران اسمبلی نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/31اگست
جموںکشمیر کانگریس میں سابق ممبران اسمبلی اور سینئر لیڈران کی جانب سے مستعفی ہونے کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے ۔
بدھ کے روز سابق ممبر اسمبلی اور سینئر لیڈر پیرزادہ محمد سعید نے بھی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ وہ آزاد گروپ میں شامل ہونے جارہے ہیں۔
باوثوق ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ جموں وکشمیر کانگریس یونٹ سے وابستہ مزید کئی سینئر لیڈران آنے والے دنوں کے دوران مستعفی ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ لیڈران نے گزشتہ دنوں ہی غلام نبی آزاد کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام نبی آزاد کی جموں آمد کا اب سب کو بے صبری کے ساتھ انتظار ہے کیونکہ جموں میں ریلی کے دوران مین اسٹریم پارٹیوں کے کئی لیڈران کی شمولیت کا امکان ہے ۔
بتادیں کہ پیرزادہ محمد سعید حلقہ انتخاب کوکر ناگ میں دومرتبہ جیت حاصل کرکے کابینہ وزیر بھی رہ چکے ہیں۔

رقعت آمیز مناظر کے بیچ کشتواڑ میں 8 افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا
جموں/ 31اگست
کشتواڑ حادثے میں جاں بحق ہوئے 8 افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس دوران رقعت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔
معلوم ہوا ہے کہ آہوں اور سسکیوں کے بیچ مہلوکین کو سپرد خاک کیا گیا ۔
یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بدھ کے روز کشتواڑ کے دور اُفتادہ گاوں میں آٹھ افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی۔انہوں نے کہاکہ کشتواڑ میں پیر کے روز ٹاٹا سومو گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے اُس میں سوار آٹھ افراد از جان ہوئے ۔
اُن کے مطابق مہلوکین ایک ہی گاوں کے رہنے والے تھے اور جوں ہی اُن کی لاشیں وہاں پہنچائی گئیں تو قیامت صغریٰ بپا ہوئی اور پورا گاوں ماتم کدے میں تبدیل ہوا۔
نامہ نگار نے بتایا کہ ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آٹھ افراد کی بیک وقت نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد انہوں نے پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ لاشوں کو دیکھ کر مرد و زن زار و قطار رو رہے تھے اور پورا گاوں میں ماتم میں تبدیل ہوکر رہ گیا ۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ آئے روز کشتواڑ میں حادثات پیش آرہے ہیں اور حکام صرف بلند بانگ دعوئے کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہراہوں کی مرمت کی خاطر ہم پچھلے کئی سالوں سے چیخ رہے ہیں، لیکن اعلیٰ عہدوں پر فائز آفیسران کو انسانی جانوں کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بانڈی پورہ میں سڑک حادثہ‘ دسویں جماعت کی طالبہ ہلاک

Next Post

آزاد نے بھاجپا اور مودی جی کو خوش کرنے کےلئے یہ سب کچھ کیا:میر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
پردیس کانگریس کمیٹی کے نئے صدر کا انتخاب

آزاد نے بھاجپا اور مودی جی کو خوش کرنے کےلئے یہ سب کچھ کیا:میر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.