نئی دہلی/15 اگست
وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو’جئے انسندھان‘کا نیا نعرہ دیا جس کا مقصد ملک کو خود انحصار بنانا اور مختلف شعبوں میں درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے تحقیق کو فروغ دینا ہے ۔
76 ویں یوم آزادی پر ہم وطنوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ملک کو خود کفیل بنانے اور دیسی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے تحقیق پر زور دینا ضروری ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو بے حد خلا سے لے کر سمندر کی گہرائیوں تک تحقیق کے لیے بھرپور مدد ملے ۔ اسی لیے ہم خلائی مشن، ڈیپ اوشین مشن کو بڑھا رہے ہیں۔ خلا اور سمندر کی گہرائیوں میں ہمارے مستقبل کا لازمی حل ہے ۔
وزےر اعظم نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ‘جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان’ کے بعد ہمیں ‘جئے انسندھان’ بھی کریں۔ اس کے لیے انہوں نے’جئے انسندھان‘کا نیا نعرہ بھی دیا۔
مودی نے کہا”جئے جوان، جئے کسان کا لال بہادر شاستری جی کا منتر آج بھی ملک کے لیے متاثر کن ہے ۔اٹل جی نے’جئے وگیان‘کہہ کر اس میں ایک کڑی جوڑی تھی۔ لیکن اب امرت دور کے لیے ایک اور ضرورت ہے ، وہ ہے جئے انسندھان۔ جئے جوان، جئے کسان، جئے وگیان، جئے انسندھان“۔
وزیر اعظم نے کہا کہ جیسے جیسے ملک میں سودیشی مصنوعات کے بارے میں بیداری بڑھ رہی ہے ، بچوں میں بھی سودیشی کھلونوں کی خواہش بڑھ رہی ہے ۔ بچے درآمد شدہ کھلونوں سے کھیلنے سے انکار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی اسکیموں کے تحت غیر ملکی کمپنیاں ہندوستان آ رہی ہیں اور سرمایہ کاری کے ساتھ نئی ٹیکنالوجی لا رہی ہیں، جس سے روزگار کے مواقع بڑھ رہے ہیں اور ملک کو مینوفیکچرنگ کا مرکز بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، “آج جب ہم دنیا کو برہموس فراہم کر رہے ہیں، ہر ہندوستانی کو اس پر فخر ہوتا ہے