ہفتہ, ستمبر 19, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں: جنم دن منانے کی تقریب ‘ جو خونی انجام کو پہنچ گئی

چہرے پر کیک لگانے پر تلخ کلامی دوست کے قتل پر منتج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر؍۱۸ستمبر

                 جموں میں سالگرہ کی ایک تقریب اس وقت خونی انجام کو پہنچ گئی جب کیک چہرے پر لگانے کے تنازع پر ایک شخص نے اپنے دوست پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس نے جمعہ کے روز یہ اطلاع دی۔

                پولیس نے قتل کے سلسلے میں ملزم نیرج عرف ’’انشو‘‘ اور اس کے بھائی ریشو کو گرفتار کرلیا ہے۔

متعلقہ

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘

ریاستی درجہ بحال ہونے پر موجودہ اسمبلی برقرار رہ سکتی ہے‘نئے انتخابات لازمی نہیں: قانونی ماہرین

                پی ٹی آئی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی رات تقریباً۹بجے لوئر روپ نگر کے قریب پیش آیا۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی پولیس چوکی نے جانی پور پولیس کو اطلاع دی کہ ایک زخمی شخص، جس کی شناخت پون نائر عرف سمیرکے طور پر ہوئی، کو اس کے دوست جان سوٹرا، گورو سنگھ اور سگند بھٹی گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں لائے ہیں۔ ڈاکٹروں نے پون نائر کو اسپتال پہنچنے سے قبل ہی مردہ قرار دے دیا۔

                اس کے بعد جانی پور تھانے کی پولیس ٹیم اسپتال پہنچی اور تحقیقات شروع کردی۔

                ابتدائی تحقیقات کے مطابق نیرج لوئر روپ نگر کے قریب سڑک کنارے اپنی سالگرہ منارہا تھا، جہاں پون نائر سمیت اس کے دوست بھی موجود تھے۔ اس کا بھائی ریشو بھی اس کے ساتھ تھا۔

                کیک کاٹنے کے دوران پون نائر نے مبینہ طور پر نیرج کے چہرے پر کیک لگا دیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان زبانی بحث شروع ہوگئی۔ دوستوں نے مداخلت کرکے دونوں کو پُرسکون کردیا، تاہم پولیس کے مطابق نیرج مشتعل ہوگیا اور اپنے پاس موجود ایک کھوکری سے نائر پر حملہ کردیا۔

                پولیس ترجمان نے کہا، ’’زخمی کو فوری طور پر جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔‘‘پولیس کے مطابق حملے میں پون نائر کی گردن پر گہرا زخم آیا تھا۔

                واقعے کے بعد جنی پور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے نیرج اور ریشو کو گرفتار کرلیا۔

                پولیس مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا ہتھیار بھی برآمد کرنے کی کوشش کررہی ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

                پی ٹی آئی کے مطابق متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی کے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔(ویب ڈیسک)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مودی کل ماحولیات اور آب و ہوا پر بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے

Next Post

منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل رقم  سے خریدی گئی جائیداد منسلک: پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘
اہم ترین

’تقرری نامہ محض دستاویز نہیں،خدمت کی دعوت ہے‘

2026-09-19
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

ریاستی درجہ بحال ہونے پر موجودہ اسمبلی برقرار رہ سکتی ہے‘نئے انتخابات لازمی نہیں: قانونی ماہرین

2026-09-19
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

’حسبِ توقع وہی پرانا ٹال مٹول‘: بحری تصادم پر پاکستان کا جواب مسترد

2026-09-19
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلاف، روس اور چین نے ’اسنیپ بیک‘ کو چیلنج کردیا
اہم ترین

امریکہ کا اقوام متحدہ کے اجلاس میں ایرانی وفد کو ویزے، فلسطینی قیادت کا انکار

2026-09-19
مرکز نے بامعنی مذاکرات کے لیے ہاتھ بڑھایا:وانگچک
اہم ترین

لداخ احتجاج کا ایک سال‘وانگچک مارچ کی قیادت کریں گے

2026-09-19
’پونچھ تصادم:جاں بحق ملی ٹینٹ بڑی واردات کو انجام دینے کی تاک میں تھے ‘
اہم ترین

وائٹ نائٹ کور کے  جی او سی کا ادھمپور میں انکاؤنٹر مقام کا دورہ جاری آپریشن کا جائزہ لیا

2026-09-19
ڈی جی پی کا انسداد دہشت گرد ی کارروائیوں کا جائزہ
اہم ترین

وردی ذمہ داری کی علامت ہے ، خطرات بھی ہوتے ہیں: پربھات

2026-09-19
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

لیہہ میں مٹی کا تودہ گرنے  سے لداخ میں دو مزدور ہلاک

2026-09-19
Next Post
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل

منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل رقم  سے خریدی گئی جائیداد منسلک: پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.