بدھ, نومبر 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل رقم  سے خریدی گئی جائیداد منسلک: پولیس

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-09-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

سری نگر؍۱۸ ستمبر

                 منشیات سے متعلق سرگرمیوں کے خلاف جاری کارروائی کے ایک حصے کے طور پر جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں میں ایک رہائشی مکان منسلک کر دیا ہے، جو۱۰۶۵ مربع فٹ اراضی پر تعمیر کیا گیا ہے اور خسرہ/سروے نمبر۱۳۲۷کے تحت گاؤں ملہورا میں واقع ہے۔ اس جائیداد کی مالیت۱۶ لاکھ۵۶ ہزار۳۸۵ روپے بتائی گئی ہے اور یہ غلام حسن شاہ کے لے پالک بیٹے فاروق احمد شاہ، ساکن ملہورا، کی ملکیت ہے۔ اس کے علاوہ۴ لاکھ۷۳ ہزار۵۰۰ روپے نقد رقم بھی منجمد/ضبط کرلی گئی ہے۔

                پولیس کے مطابق رہائشی جائیداد اور نقد رقم کی نشاندہی ایسی املاک کے طور پر ہوئی ہے جو منشیات اور نشہ آور اشیا کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئی تھیں۔

                چنانچہ زیناپورہ پولیس تھانے میں درج ایک ایف آئی آر نمبر کے سلسلے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعہ کے تحت رہائشی مکان اور نقد رقم کو منسلک/منجمد کردیا گیا ہے۔

                پولیس کے مطابق جائیداد منسلک کرنے اور رقم منجمد کرنے کی کارروائی ایک باقاعدہ تشکیل دی گئی پولیس ٹیم، ایگزیکٹو مجسٹریٹ، لمبردار اور چوکیدار کی موجودگی میں انجام دی گئی، تاکہ مقررہ قانونی طریقہ کار پر عمل درآمد اور کارروائی کے دوران شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے۔

                پولیس نے منشیات کے ناسور کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کارروائی کا مقصد صرف منشیات سے متعلق غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا نہیں بلکہ ان سرگرمیوں سے منسلک مالی اثاثوں اور جائیدادوں کو بھی نشانہ بنانا ہے۔

                پولیس نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ منشیات کی اسمگلنگ یا اس سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے بارے میں معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے آگے آئیں۔

۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں: جنم دن منانے کی تقریب ‘ جو خونی انجام کو پہنچ گئی

Next Post

لیہہ میں مٹی کا تودہ گرنے  سے لداخ میں دو مزدور ہلاک

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

لیہہ میں مٹی کا تودہ گرنے  سے لداخ میں دو مزدور ہلاک

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.