جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

حج کا بلاوا؟

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-26
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

دہلی کی بے دلی!

 

خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں حج کی سعادت نصیب ہو رہی ہے…. یقین کیجئے حج کی سعادت نصیب والوں کو ہی نصیب ہوتی ہے…. کسی اور کو نہیں …. بالکل بھی نہیں ۔ ہمارا اس بات پر یقین ہے…. ایمان کی حد تک یقین ہے کہ حج پر صرف وہ لوگ جا سکتے ہیں جنہیں وہاں سے بلاوا آےا ہو…. پھر چاہے وہ حج پر حرام کی دولت سے ہی کیوں نہ جائیں ‘ غریبوںکے حق پر شب خون مار کر ہی کیوں نہ جائیں …. سرکاری خرچے پر ہی کیوں نہ جائیں وہ اس لئے جاتے ہیں…. یا جا پاتے ہیں کیونکہ انہیں وہاں سے بلایا آیا ہے…. وہ اتنے خوش نصیب ہوں کہ ان کے نصیب میں حج بیت اللہ پر جانا لکھا ہو …. کہ ہم نے ایسے لوگوں کو بھی دیکھا ہے…. بد نصیبوں کو بھی دیکھا ہے جن کے پاس وقت اور پیسوں کی کوئی تنگی نہیں تھی…. بالکل بھی نہیں تھی ‘ ان کے پاس اتنے وسائل تھے کہ وہ جب چاہتے حج و عمرہ پر جاتے …. لیکن نہیں گئے…. بالکل بھی نہیں گئے اور…. اور اس لئے نہیں گئے کیونکہ انہیں وہاں سے بلاوا نہیں آیا تھا…. کچھ ایسے بد نصیبوں کو بھی دیکھا جو جان بوجھ کر حج پر نہیں گئے اور…. اور جب ان کے دل میں جج پر جانے کی خواہش پیدا ہو ئی…. شدید پیدا ہوئی تو…. تو اللہ میاں نے انہیں ان کی اس خواہش کو پورا کرنے کی مہلت نہیں دی ۔ ہمارے ایک بچپن کے دوست کے والد بڑے امیر تھے ‘ کئی بیرون ممالک میں ان کا بزنس تھا….دن رات وہ بزنس میں اس قدر مصروف رہتے تھے کہ …. کہ کسی اور کےلئے ان کے پاس وقت ہی نہیں تھا…. اپنے بچوں کےلئے بھی نہیں …. بے چارے اللہ میاں یا ان کے گھر کی زیارت کےلئے تو بالکل بھی نہیں تھا …. وقت گزرتا گیا …. بوڑھاپے نے دستک دی …. اب تندرست جسم میں کچھ بیماریوں نے گھر کر لیا …. زندگی کی رفتار تھوڑی کم ہو گئی ‘ دھیمی پڑ گئی جس دوران اس نے زندگی کے اصلی مقصد کے بارے میں سوچنا شروع کردیا …. جو سر کبھی کسی کے سامنے نہیں جھکا تھا …. بالآخر اپنے حقیقی خالق ومالک کے سامنے جھک ہی گیا…. اس کے دل میں حج کی خواہش پیدا ہو گئی …. وہ تڑپنے لگا اور…. اور بالآخر تمام لوازمات مکمل کر کے حج بیت اللہ کے سفر پر نکلنے کی تاریخ آں پہنچنی…. اگلی صبح اسے اپنے زندگی کے سب سے اہم سفر پر نکلنا تھا…. صبح آگئی اور وہ واقعی میں سفر پر نکل پڑا…. لیکن…. لیکن زندگی کے آخری سفر پر کہ دوران شب ہی اس کی موت ہوئی اور…. اور وہ خالق حقیقی سے جا ملا….واقعی صرف وہی حج پر جاتے ہیں جن کا نصیب اچھا ہو‘ جو خوش نصیب ہوں ‘جنہیں وہاں سے بلاوا آیا ہو ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بڈگام کی بیٹی اور ہمارا زخمی معاشرہ

Next Post

آئی پی ایل 2026: پلے آف کے لیے 5 شہروں میں قائم ہوں گے ‘فین پارکس اعلان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

کوئی مستعفی نہیں ہوگا!

2026-07-23
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

دہلی کی بے دلی!

2026-07-22
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بارش پر مقدمہ

2026-07-21
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سرما نہیں گرما میں اسکول بند رکھئے!

2026-07-19
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

موسم گرما اور بہکی بہکی باتیں

2026-07-18
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جناب! غصہ تھوک دیجئے

2026-07-16
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

۱۳ جولائی کے کتنے سچ ہیں؟

2026-07-15
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

مٹن نہیں تو چکن ہی سہی!

2026-07-12
Next Post
آئی پی ایل میں کرکٹ کے نئے ضوابط نافذ ہوں گے

آئی پی ایل 2026: پلے آف کے لیے 5 شہروں میں قائم ہوں گے 'فین پارکس اعلان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.