جمعرات, نومبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

اس سال 21 جولائی تک دہشت گردی کے 11 واقعات میں 28 ہلاکتیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-30
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اس سال 21 جولائی تک دہشت گردی کے 11 واقعات میں 28 ہلاکتیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/30 جولائی

وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے منگل کو لوک سبھا کو بتایا کہ اس سال 21 جولائی تک دہشت گردی کے 11 واقعات اور 24 انکاونٹر یا انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں عام شہریوں اور سیکورٹی اہلکاروں سمیت کل 28 لوگ مارے گئے۔

متعلقہ

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

وزارت داخلہ کی جانب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ پردیپ کمار سنگھ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایوان زیریں میں ایک تحریری جواب پیش کیا جس میں نشاندہی کی گئی کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں پچھلے سالوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔

رائے نے اعداد و شمار شیئر کیے جس میں ذکر کیا گیا ہے کہ اس سال 21 جولائی تک کل 14 سیکورٹی اہلکار اور 14 شہری ہلاک ہوئے، جبکہ 2023 میں مرکز کے زیر انتظام علاقے میں دہشت گردی کے 46 واقعات اور 48 انکاونٹر یا انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 44 (30 سیکورٹی اہلکار اور 14 شہری) ہلاک ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، 2018 میں سابق ریاست میں دہشت گردی کے 228 واقعات اور 189 انکاونٹر یا انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 146 افراد (91 سیکورٹی اہلکار اور 55 شہری) ہلاک ہوئے۔ وزیر نے جموں و کشمیر حکومت سے حاصل اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، "2018 میں پتھراو¿ کے 1328 منظم واقعات اور 52 منظم ہڑتالیں ہوئیں۔

وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی دہشت گردی کے خلاف مرکزی حکومت کی ’زیرو ٹالرنس‘پالیسی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا نقطہ نظر دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا ہے۔ جموں و کشمیر میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات کو مضبوط کیا جارہا ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ جموں کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے اختیار کی گئی حکمت عملی اور اقدامات میں دہشت گردوں اور معاون ڈھانچوں کے خلاف موثر ، مسلسل اور مستقل کارروائیوں کے ساتھ ساتھ پوری حکومت کے نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنا شامل ہے۔

دہشت گردی کی مالی اعانت کے خلاف کریک ڈاو¿ن، جیسے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت دہشت گردوں اور ان کے ساتھیوں کی املاک کو ضبط کرنا اور ملک مخالف تنظیموں پر پابندی، روک تھام کی کارروائیوں میں دہشت گردی کے اسٹریٹجک حامیوں کی شناخت کرنا اور دہشت گردی کی حمایت اور حوصلہ افزائی کے ان کے میکانزم کو بے نقاب کرنے کے لئے تحقیقات شروع کرنا، دراندازی کو روکنے کے لئے کثیر جہتی حکمت عملی،جموں و کشمیر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اہم اقدامات میں انسداد بغاوت گرڈ میں اضافہ اور سیکورٹی سازوسامان کو جدید بنانے اور مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینا شامل ہے۔

وزیر نے کہا کہ اس کے علاوہ اسٹریٹجک مقامات پر چوبیس گھنٹے ناکہ بندی، دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے درپیش چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے محاصرے اور تلاشی آپریشن (سی اے ایس او) میں اضافہ، جموں و کشمیر میں سرگرم تمام سیکورٹی فورسز کے درمیان حقیقی وقت کی بنیاد پر انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے دن رات علاقوں پر غلبہ حاصل کرنا دیگر حکمت عملی اور اقدامات شامل ہیں۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کیرالہ کے وائیناڈ میں مٹی کے تودے گرنے سے56 افراد ہلاک

Next Post

لوک سبھا میں جموں کشمیر کا بجٹ منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘
اہم ترین

آغا روح اللہ نیشنل کانفرنس سے ’آزاد‘

2026-11-04
آزادپارٹی کے نظریے کے بجائے ذاتی اختلافات کی بنیادوں پر مستعفی ہوئے:قرہ
اہم ترین

 روح اللہ کی علیحدگی کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا فقدان:قرہ

2026-11-04
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

رام مادھو کے دورۂ جموںکشمیر پر نائب وزیر اعلیٰ کا بی جے پی پر طنز

2026-11-04
’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘
اہم ترین

’آغا روح اللہ ہمارے لوگوں کی دعاؤں سے جلسہ کر رہے ہیں‘

2026-11-04
کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ
اہم ترین

کشمیر میں سرخ پھول کی واپسی: مصنوعی رنگوں پر پابندی کے بعد موَل کی مانگ میں اضافہ

2026-11-04
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد
اہم ترین

این سی کے روح اللہ کے پارلیمانی کردار پر سوالات

2026-11-04
اہم ترین

لداخ یونیورسٹی طلبہ یونین انتخابات میں اے بی وی پی کی پانچ نشستوں پر کامیابی

2026-11-04
۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

وزیر اعلیٰ نے محکمہ تعمیراتِ عامہ میں ۱۷ امیدواروں کو تقرری نامے تقسیم کئے

2026-11-04
Next Post
اقتصادی سروے ۲۳۔۲۰۲۴:مالی سال ۲۰۲۵ میں حقیقی جی ڈی پی۵ء۶ سے۷ فیصد رہنے کا تخمینہ

لوک سبھا میں جموں کشمیر کا بجٹ منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.