پیر, جولائی 7, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’جموںکشمیر میں آج جمہوریت مضبوط ہے ‘

 وہاں کے عوام کا جمہوریت پر بھروسہ ہے ‘ آرٹیکل۳۷۰کو ہٹا کر لوگوں کو کھلے میں رہنے کا موقع دیا گیا ہے:وزیر اعظم مودی 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-07-03
in اہم ترین
A A
مودی این ڈی اے کے لیڈر منتخب‘اتوار کو حلف لیں گے
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ٓآج جمہوریت ایک مضبوط پوزیشن میں ہے ۔
لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دیتے ہوئے مودی نے منگل کو کہا’’جموں و کشمیر میں آج جمہوریت مضبوط پوزیشن میں ہے ۔ وہاں کے عوام کا جمہوریت پر بھروسہ ہے ۔ آرٹیکل۳۷۰کو ہٹا کر لوگوں کو کھلے میں رہنے کا موقع دیا گیا ہے ۔ جب عوام نے ان پر اعتماد کیا تو انہوں نے بھی اعتماد برقرار رکھنے کا عہد کیا اور اس کے نتیجے میں ملک کے عوام نے انہیں تیسرا موقع دیا ہے ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے عوام نے ان کی پالیسیوں، نیت اور وفاداری پر بھروسہ کیا ہے ، اسی لیے ان کی قیادت والی حکومت کو تیسری بار ملک کی قیادت کرنے کا موقع دیا ہے ۔
مودی نے کہا کہ پہلے گھوٹالے ہر روز ہوتے رہے ہیں۔ گھوٹالے بازلوگوں کا ایک دور رہا ہے جسے ان کی قیادت والی حکومت نے دس سال میں ختم کر دیا ہے ۔ غیر بی جے پی حکومت نے جو گھپلے کئے اور جو اقربا پروری پھیلائی اس سے عام آدمی پریشان ہوگیا تھا۔ مفت راشن لینے کے معاملے میں بھی گھپلے ہوئے ہیں اور لوگوں کو مفت راشن کے لیے پیسے دینے پڑتے تھے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان برائیوں سے پریشان لوگوں نے۲۰۱۴میں ان کی حکومت بنائی اور اس حکومت نے پوری طاقت سے کام کرتے ہوئے ملک کے عوام کی مایوسی کا خاتمہ کیا ہے ۔ ان کی حکومت نے عوام کی مایوسی کا خاتمہ کیا اور نتیجہ یہ ہے کہ ملک نے انہیں تیسری بار اقتدار سونپا ہے اور وہ عزم کے ساتھ عوام کے جذبات پر پورا اتریں گے ۔
مودی نے کہا’’ہماری پالیسی، نیت اوروفاداری پر ملک کے لوگوں نے اعتماد ظایر کیا ہے ۔ ہم ایک بڑے عزم کے ساتھ ملک کے عوام کے پاس آشیرواد مانگنے گئے تھے ۔ ہم نے آشیرواد مانگا تھا اورعوام نے ترقی یافتہ ہندوستان کے عزم کو پورا کرنے کے لیے ہمیں تیسری بار ایوان میں بھیجا ہے ۔ ہم عوامی فلاح و بہبود کی نیت سے عوام کے درمیان گئے تھے ، اس لیے ملک کے عوام نے تیسری بار ہم پر اعتماد کیا اور ہمیں پارلیمنٹ میں بھیجا‘‘۔
وزیراعظم نے کہا کہ ان کی حکومت کرپشن کے خاتمے میں کامیاب رہی ہے ۔ پہلے بینک گھپلے ہو رہے تھے اور کرپشن کی وجہ سے ہر ہاتھ کالا ہو رہا تھا۔ ان کی حکومت نے ۲۰۱۴کے بعد پالیسیاں بدلیں اور آج ہندوستان کا نام دنیا کے بینکوں میں ہے ۔ ہندوستانی بینک دنیا کے سب سے زیادہ منافع بخش بینکوں میں شامل ہو گئے ہیں۔ جب گھوٹالے ہوتے تھے تو حکومتیں خاموش بیٹھی رہتی تھیں اور کوئی بھی منہ کھولنے کو تیار نہیں تھا، لیکن آج صورتحال بدل گئی ہے ۔ ملک کا ہر شہری سمجھ چکا ہے کہ ہندوستان اپنی سلامتی کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے ۔
مودی نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) کے پیپر لیک معاملے میں نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے .
وزیر اعظم نے قومی اہلیت کم داخلہ ٹیسٹ (این ای ای ٹی) امتحان میں بے ضابطگیوں کے معاملے کا ذکر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا’’میں ملک کے ہر نوجوان اور طالب علم کو بتانا چاہتا ہوں کہ حکومت اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے بہت سنجیدہ ہے ۔ حکومت کی جانب سے اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والوں کو ہر گز بخشا نہیں جائے گا‘‘۔
مودی نے کہا کہ نیٹ کیس کے سلسلے میں پورے ملک میں گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔ مرکزی حکومت نے نقل کو روکنے کے لیے پہلے ہی سخت قانون بنایا ہے ۔ پورے امتحانی نظام کو پختہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
خیال ر ہے کہ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اور دیگر اپوزیشن ارکان نے اس معاملے پر حکومت پر سخت حملہ کیا تھا۔ اپوزیشن نے کہا کہ گزشتہ سات برسوں میں ۷۰سے زائد واقعات ہوئے ہیں جن میں دو کروڑ سے زائد طلباء متاثر ہوئے ہیں۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۱۸ویںلوک سبھا کے پہلے اجلاس کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

Next Post

’بچگانہ ذہانت کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا
اہم ترین

جموں و کشمیر ۷/۸ جولائی کو پہلی نیشنل ٹورازم سکریٹریز کانفرنس کی میزبانی کرے گا

2025-07-06
اہم ترین

گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ آج متوقع :ایتو

2025-07-06
جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ
اہم ترین

جھلستی گرمی اور طویل خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا خدشہ

2025-07-06
جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ
اہم ترین

جموں کشمیر کا مستقبل نوجوان سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے:وزیر اعلیٰ

2025-07-05
امر ناتھ یاترا شروع،تین ہزار یاتریوں پر مشتمل پہلا جتھہ پہلگام بیس کیمپ سے روانہ
اہم ترین

’یاتریوں کی حفاظت اور مناسب رہائش ہماری اولین ترجیح ہے‘

2025-07-05
۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن

2025-07-05
تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
اہم ترین

سری نگر میں آٹھویں محرم کا تاریخی جلوس عزا بر آمد

2025-07-05
Amit shah
اہم ترین

آپریشن سندور ’سوراج‘ کے دفاع کے عزم کی بہترین مثال تھی:امت شاہ

2025-07-05
Next Post
میرے منصوبوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے:وزیر اعظم مودی

’بچگانہ ذہانت کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.