بدھ, مئی 14, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے‘اسے ختم کرکے ہی دم لیں گے‘

ڈوڈہ میں تین دہشت گردوں کی ہلاکت بہت بڑی کامیابی ہے :ڈی جی پی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-06-28
in اہم ترین
A A
سوشل میڈیا کا غلط استعمال سخت کارروائی کو دعوت دے گا :ڈی جی پی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

جموں//
جموںکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوائن نے کہا ہے کہ یو ٹی میں دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے اور اسے ختم کرکے ہی دم لیا جائیگا ۔
ان باتوں کا اظہار سوائن نے رام بن میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہا’’دہشت گردی آخری سانسیں گن رہی ہیں اور عوام کے ساتھ مل کر اس سے جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہی دم لیں گے ‘‘۔
ڈوڈہ تصادم کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس چیف نے کہاکہ ہم دہشت گردی کے خلاف ہر حال میں جنگ جیت جائیں گے ۔انہوں نے کہا ’’تین دہشت گردوں کی ہلاکت بہت بڑی کامیابی ہے ‘‘۔
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے کہاکہ دہشت گردوں اور ان کے معاونت کاروں کو اب کسی بھی صورت میں پنپنے کا موقع فراہم نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ مل کر ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت جائیں گے ۔
پولیس سربراہ نے کہاکہ سالانہ امر ناتھ جی یاترا کے لئے سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ سیول انتظامیہ نے بھی تیاریاں مکمل کیں ہیں۔
سوائن نے کہاکہ بھگوتی نگر سے لے کر پہلگام اور بالہ تل تک سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔
ان کے مطابق یاترا گاڑیوں کی نقل و حمل کے دوران عوام الناس کو ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا ہمیں اس بات کی پوری علمیت ہے کہ عوام کو اس دوران دقتوں کا سامناکرناپڑسکتا ہے لیکن یاتریوں کی حفاظت کے لئے ایسا کرنا ضروری بن گیا ہے ۔
اس سے قبل پولیس سربراہ نے رام بن میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران سیکورٹی صورتحال اور جموں سری نگر شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔
پولیس چیف نے میٹنگ کے دوران آفیسران کو ہدایت دی کہ امر ناتھ یاترا کے دوران سری نگر جموں شاہراہ پر چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کی ضرورت ہے ۔ان کے مطابق یاترا گاڑیوں کو محفوظ راہداری فراہم کرنے کی خاطر ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عملدرآمد کو یقینی بنایا جانا چاہئے ۔
اس دوران آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی نے کہا کہ یاترا کے پرامن اور ہموار انعقاد کے لیے تمام انتظامات کیے گئے ہیں۔انوں نے کہا’’ہم مطمئن ہیں کہ انتظامات درست ہیں۔ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ہم پرامن طریقے سے یاترا کا انتظام کرنے کے قابل ہو جائیں گے‘‘۔
بردی نے کہا کہ جو بھی انتظامات درکار تھے وہ کئے گئے ہیں کیونکہ پولیس کے ساتھ سی آر پی ایف اور ٹریفک اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یاتریوں کی حفاظت سب سے اہم ہے اور کسی بھی خطرے کو کم کرنے کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بمنہ بائی پاس پر فلائی اوور کھل گیا‘ گاڑیاں رواں دواں

Next Post

بارہمولہ : منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ڈاکٹر جتیندر کی دونوں برادریوں سے امن برقرار رکھنے کی اپیل
اہم ترین

پاکستان کے ساتھ حالیہ تصادم میں ہندوستان نے اپنی طاقت و صلاحیت کا بھر پور مظاہرہ کیا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

2025-05-14
آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح
اہم ترین

آپریشن سندور:سٹیلائٹ تصاویر سے پاکستانی فضائیہ کے اڈوں کو ہوا نقصان واضح

2025-05-14
کٹھوعہ جھرپ: چار پولیس اہلکاراور دو ملی ٹینٹ ہلاک‘ آپریشن جاری:پربھات
اہم ترین

شوپیاں جھرپ میں لشکر کمانڈر سمیت تین دہشت گرد ہلاک

2025-05-14
Randhir-Jaiswal
اہم ترین

’سرحد پار دہشت گردی ختم ہونے تک سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا‘

2025-05-14
ہند پاک سیز فائر کے بعدسری نگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال
اہم ترین

ہند پاک سیز فائر کے بعدسرینگر ایئرپورٹ پر پروازیں بحال

2025-05-14
’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘
اہم ترین

’کچھ ٹی وی چینلز کے بغیر سبھی پائیدار جنگ بندی چاہتے ہیں‘

2025-05-14
وزیراعظم کا آدم پور ایئر بیس کا دورہ، افسران اور جوانوں سے ملاقات
اہم ترین

’دہشت گردی جاری رہی تو پاکستان کو تباہ کیا جائیگا ‘

2025-05-14
یکم مارچ سے سرینگر اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
اہم ترین

بیشتر علاقوں میں اسکول ،کالجوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیاں شروع

2025-05-14
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

بارہمولہ : منشیات فروش کی غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.