سرینگر//
بمنہ بائی پاس فلائی اوور کو عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے جو خطے کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
پہلی گاڑی نو تعمیر شدہ فلائی اوور سے گزری جس سے سرینگر میں مسافروں کو فوری راحت ملی۔
محکمہ روڈز اینڈ بلڈنگز کے بائی پاس ڈویڑن کے ایگزیکٹیو انجینئر اسحاق احمد نے ایک مقامی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ پہلی گاڑی فلائی اوور سے گزری کیونکہ اب یہ عوام کے لیے کھلا ہے۔
اسحاق نے کہا’’اس منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے اور رابطے کو بہتر بنانے کی توقع ہے‘‘۔
بمنہ کے علاوہ صنعت نگر اور نوگام میں بھی فلائی اوور زیر تعمیر ہیں جن کے مکمل ہونے سے لوگوں کو راحت ملے گی ۔