سرینگر//
پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے کنزر علاقے میں ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کی۲۲لاکھ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیداد کو قرق کر دیا ہے ۔
مذکورہ منشیات فروش کی شناخت ہلال احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکن برزلہ کنزر کے طور پر کی گئی ہے ۔
ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے کنزر علاقے ایک بد نام زمانہ منشیات فروش کا۲۲لاکھ رویے مالیت کا دو منزلہ رہائشی مکان قرق کر دیا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس اسٹیشن کنزر میں درج ایک مقدمے میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت انجام دی گئی۔
پولیس ترجمان نے کہا کہ تحقیقات کے دوران جائیداد کی شناخت غیر قانونی طور حاصل شدہ جائیداد کے طور پر ہوئی ہے ۔
بیان کے مطابق لوگوں نے پولیس کی اس کارروائی کی سراہنا کی ہے ۔