جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

کانگریس کو۳۷۰ بحال کرنے کا چیلنج۔۔۔میں نے آرٹیکل۳۷۰ کو دفن کر دیا ہے‘ اب وہ چلا گیا ہے:مودی

’اپنا وجود بچانے کیلئے کانگریس مذہبی ووٹ بینک کی مدد لے رہی ہے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-05-03
in اہم ترین
A A
مودی کا کانگریس کو370 بحال کرنے کا چیلنج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جوناگڑھ/۲مئی
کانگریس کو دفعہ۳۷۰ بحال کرنے کا چیلنج دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے آج کہا کہ انہوں نے اس دفعہ کو دفنا دیا ہے ۔
جونا گڑھ میں آج ایک انتخابی ریلی سے خطاب میںمودی نے کانگریس کو جموں و کشمیر میں دفعہ۳۷۰کو بحال کرنے ، شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) اور تین طلاق پر پابندی لگانے والے قانون کو ختم کرنے کا چیلنج دیا۔
مودی نے کہا’’میں نے آرٹیکل۳۷۰ کو دفن کر دیا ہے۔ اب وہ چلا گیا ہے۔میں کانگریس کے شاہی خاندان اور اس کے شہزادے (گاندھی خاندان اور راہل گاندھی پر طنز) کو چیلنج کرنا چاہتا ہوں کہ اگر یہ آپ کا پوشیدہ ایجنڈا ہے تو کھل کر سامنے آئیں اور لوگوں سے کہیں کہ آپ آرٹیکل ۳۷۰ کو بحال کریں گے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا’’میں دیکھنا چاہتا ہوں کہ وہ (کانگریس) بابا صاحب امبیڈکر کے تیار کردہ آئین کی توہین کرنے کی کتنی ہمت رکھتے ہیں۔ آپ (کانگریس) ناکام ہوں گے کیونکہ آپ کی راہ میں مودی کھرا ہے‘‘۔
مودی نے کہا کہ موجودہ لوک سبھا انتخابات ان کے ذاتی عزائم کو پورا کرنے کیلئے نہیں بلکہ ان کے’مشن‘ کو پورا کرنے کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم حکومت نہ صرف ملک بلکہ دنیا کے لئے بھی ضروری ہے۔
وزیر عظم نے کہا کہ یہ انتخابات میرے عزائم کے لئے نہیں ہیں کیونکہ لوگوں نے ۲۰۱۴ میں اس عزائم کو پورا کیا ہے۔۲۰۲۴ کے انتخابات مودی کے مشن کے لئے ہیں۔
اپوزیشن کانگریس پر خطرناک ذہنیت کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا کہ اس کا منشور مسلم لیگ کی زبان میں لکھا گیا ہے۔وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ کانگریس کے لئے یہ انتخابات اپنے وجود کو بچانے کیلئے ہیں اور پارٹی اپنے ’مذہبی ووٹ بینک‘ کی مدد لے رہی ہے۔
مودی نے کہا کہ اگر سردار پٹیل موجود نہ ہوتے تو جوناگڑھ پاکستان میں چلا جاتا۔ان کاکہنا تھا’’ اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو ملک کے لئے خطرناک صورتحال پیدا کرے گی۔ وہ کچھ ریگستان کو یہ کہتے ہوئے چھوڑ سکتے ہیں کہ وہاں کوئی نہیں رہتا ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کانگریس کو اس کی کوئی پروا نہیں ہے اور اس نے کئی غیر آباد جزیروں کو چھوڑ دیا ہے اور اگر انہیں کھلی چھوٹ دی گئی تو پارٹی ہمالیہ کی چوٹیوں کو فروخت کر دے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

۳۷۰ کی منسوخی کے بعد جموں کشمیر میں ترنگا بڑے فخر سے لہرارہا ہے:شاہ

Next Post

رامسو میں اراضی کھسکنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post

رامسو میں اراضی کھسکنے سے کئی رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.