بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

آئین کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی :شاہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-23
in ٹاپ سٹوری
A A
بی جے پی کا کشمیر میں لوک سبھا الیکشن نہ لڑنے کا اشارہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

اکولہ/۲۳اپریل
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو کہا کہ بی جے پی نے پارلیمنٹ میں اپنی اکثریت کا استعمال آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے ، تین طلاق پر پابندی لگانے اور نیا شہریت قانون لانے کے لئے کیا۔
بی جے پی امیدوار انوپ دھوترے کی حمایت میں مشرقی مہاراشٹر کے اکولا میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کانگریس پر ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگایا۔
سینئر بی جے پی لیڈر نے کہا کہ یہ مودی ہی تھے جنہوں نے ایودھیا میں بھگوان رام کو وقف ایک عظیم الشان اور شاندار مندر کی تعمیر کو یقینی بنایا۔
شاہ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد اقتدار میں واپسی پر مودی حکومت 70 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو 5 لاکھ روپے کے مفت ہیلتھ انشورنس کے دائرے میں لائے گی اور صارفین کو براہ راست کھانا پکانے کے گیس سلنڈر فراہم کرے گی۔
وزایر داخلہ نے انڈیا الائنس کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ایودھیا میں رام مندر بنے۔
بی جے پی کے سینئر رہنما نے اپوزیشن پر جھوٹا بیانیہ قائم کرنے کا الزام لگایا کہ مودی حکومت آئین کو تبدیل کرے گی۔شاہ نے زور دے کر کہا کہ مودی حکومت کبھی بھی آئین کو تبدیل نہیں کرے گی اور نہ ہی ایس سی / ایس ٹی اور او بی سی کے لئے ریزرویشن کو ختم کرے گی۔
شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے اپنی پارلیمانی اکثریت کا استعمال کرتے ہوئے جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو ہٹایا، تین طلاق پر پابندی عائد کی اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) لایا۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ کانگریس نے 70 سال تک آئین کے آرٹیکل 370 کو ایک غیر قانونی بچے کی طرح ’پیار‘ کیا، جس نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دیا تھا۔
شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے پر تنقید کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کو اپنے بیٹے سے آگے کچھ نظر نہیں آتا۔
شاہ نے این سی پی کے بانی اور سابق مرکزی وزیر شرد پوار سے پوچھا کہ سونیا گاندھی اور منموہن حکومت نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں مہاراشٹر کو کیا دیا۔انہوں نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت نے گزشتہ 10 سالوں میں مہاراشٹر کو 7.14 لاکھ کروڑ روپے دیئے جبکہ کانگریس کی قیادت والی حکومت نے 2004 سے 2014 تک اپنے اقتدار کے دوران ریاست کو صرف 1.91 لاکھ کروڑ روپے فراہم کیے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

اگر بی جے پی اقتدار میں آتی ہے تو جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے امکانات کم ہیں:فاروق

Next Post

بہا رمیں بجلی کا خزاں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

بہا رمیں بجلی کا خزاں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.