ہفتہ, مئی 10, 2025
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

بہا رمیں بجلی کا خزاں

ہارون رشید شاہ by ہارون رشید شاہ
2024-04-24
in سچ تو یہ ہے
A A
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

آپریشن سندور!

اب صاحب اپنے اس نئے کشمیر میں بہت کچھ نیا ہو رہاہے… اورجو نیا ہو رہاہے اس میں کچھ اچھاہورہا ہے اور… اور کچھ بالکل بھی اچھا نہیں ہو رہاہے … اب جو اچھا ہو رہا ہے‘ اس کی تو ہم بات نہیں کریں گے اور… اور اس لئے نہیں کریں گے کیونکہ اس پر کئی بار بات ہو ئی ہے… اتنی بات ہو ئی ہے‘ جتنی ہونی نہیں چاہئے تھی…اس لئے ہم آج اس ایک بات کی بات کریں گے… جو بات بالکل بھی اچھی نہیں ہے اور…اور وہ ہے بجلی سپلائی کا حال بے حال … عام طور پر موسم سرما میں بجلی کی بات ہو تی ہے… ان کالموں میں ٹھنڈ کے موسم میں ہی بجلی کی بات ہو تی ہے اور… اور اس لئے ہوتی ہے کیونکہ ٹھنڈ میں ‘ سرما میں ‘جاڑے میں بجلی سپلائی کی بتی گل ہوجاتی ہے…بہار کی آمد کے ساتھ ہی اس میں بہتری آجاتی ہے‘ کشمیر روشن ہو نا شروع ہوجا تا ہے… لیکن … لیکن اب کی بار نہیں … بالکل بھی نہیں کہ اب کی بار… جب ’مودی سرکار چار سو پار‘ کے نعرے لگ رہے ہیں… کشمیر میں بجلی کا حال سرما سے بھی بے حال ہے… اب جبکہ بجلی سپلائی میں بہتری شروع ہو تی ہے… لیکن اب کی بار اس کا الٹا ہو رہا ہے… کٹوتی کا دورانیہ کم ہونے کے بجائے بڑھ رہا ہے اور… اور ہمیں یہ بریکنگ نیوز دی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں کٹوتی کا دورانیہ مزید بڑھ جائے گا… کیوں بڑھ جائیگا تو… تو سرکار کاکہنا ہے کہ باہر سے ہی بجلی کم سپلائی ہو رہی ہے جبکہ مقامی بجلی پیداوارمیں کوئی بہتری نہیں آ ئی ہے… بہار کی آمد کے بعد بھی بہتری نہیں آ رہی ہے‘ بارشوں … ہول سیل میں بارشوں کے بعد بھی بہتری نہیں آ رہی ہے…دریاؤں اور پانی کے ذخائر کے بہاؤ میں اضافے کے بعد بھی بہتری نہیں آئی ہے…بہتری نہیں آ رہی ہے… کیوں نہیں آ رہی ہے یہ ہم نہیں جانتے ہیں … کہ جو ایک بات ہم جانتے ہیں کہ وہ یہ ہے کہ… کہ اپنے اس نئے کشمیر میں بہت کچھ ایسا بھی ہو رہا ہے جو نہیں ہو نا چاہئے… اور بالکل بھی نہیں ہو نا چاہئے … بہار میں بجلی کٹوتی کا دورانیہ کم ہو نا چاہئے …بڑھنا نہیں چاہئے‘ بالکل بھی نہیں بڑھنا چاہئے ۔ ہے نا؟

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آئین کو تبدیل کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی جائے گی :شاہ

Next Post

کشمیر:ـ سیاست نظریہ بالادستی کی نذر

ہارون رشید شاہ

ہارون رشید شاہ

Related Posts

سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

ان سے سچ بولا نہیں جائیگا

2025-05-10
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

آپریشن سندور!

2025-05-08
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

اقوام متحدہ: انسانیت کا دشمن ادارہ

2025-05-06
سچ تو یہ ہے

شرماجی قائد ثانی سے خوش… لیکن!

2025-05-04
سچ تو یہ ہے

پاکستانی میڈیا: کہ شرم تم کو مگر نہیں آتی !

2025-05-02
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

واضح جھکاؤ

2025-05-01
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

یہ بھی تو خود کشی ہی ہے !

2025-04-30
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟
سچ تو یہ ہے

… لیکن جنگ نہیں !

2025-04-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

کشمیر:ـ سیاست نظریہ بالادستی کی نذر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.