منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

عید قربان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-27
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وعدے اور دعوے!                

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

            صاحب دعا ہے کہ آپ سب آج عید قربان ہنسی خوشی اور خیریت سے منائیں گے …. ہاںصاحب جانتے ہیں کہ ہماری ہنسی اور خوشی کا براہ راست دار مدار اس بات پر ہے کہ فریزر میں کتنی مقدار میں گوشت جمع ہے …. مقدار جنتی زیادہ ہو گی اتنی ہی ہماری خوشی زیادہ ہو گی …. ہم اتنے ہی زیادہ خوش ہوں گے …. وہ کیا ہے کہ ہمارے لئے عید قربان کے معنی ہی تو یہی ہیں …. گوشت جمع کرکے فریزر میں رکھنا ….تاکہ کم از کم محرم کی۱۰ ویں تاریخ تک اگر روزانہ کی بنیاد پر نہ سہی تو …. تو کم از کم ایک دن چھوڑ کر ہم آرام سے بوٹی کھا سکیں …. یہ ایک مشن ہو تا ہے…. یہ ہمارا خود سے کیا ہوا ایک عہد ہو تا ہے اور…. اور ہمیں یہ کہنے میں بہت زیادہ خوشی ہو رہی ہے کہ ہم میں سے بیشتر اس عہد کے ساتھ دفا کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں …. یقین کیجئے کہ کچھ تو ہم سے بھی دو قدم آگے نکل جاتے ہیں …. اور…. عاشورہ  محرم سے آگے بھی عید قربان کی بوٹی کا مزے لےتے رہتے ہیں…. نہیں صاحب ! یہ سب کچھ کرنا اتنا آسان نہیں ہے جتنا کہ آپ سمجھتے ہیں…. اس کےلئے بڑی محنت اور منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے…. محنت سے زیادہ تو منصوبہ بندی کرنی پڑتی ہے تاکہ قربانی کا گوشت صرف ان ہمسایوں ‘ رشتہ داروں اور دوستوں میں تقسیم کریںجنہوں نے خود بھی قربانی کی ہو تاکہ وہاں سے بھی ہمارے ہاں قربانی کا گوشت آنا یقینی بن جائے …. جن ہمسایوں ‘ دوستو ں اور رشتہ داروںکے ہاں قربانی کا کوئی اہتمام نہیں ہوتا ہے‘ کوئی امکان نہیں ہو تا ہے…. وہاں قربانی کا گوشت بھیج دینا کوئی عقلمندی نہیں سمجھتی جاتی ہے ‘ بالکل بھی نہیں …. اب کون قربانی کرنے جارہا ہے اور…. اور کون نہیں ‘ یہ معلوم کرنا آسان نہیں ہو تا ہے…. لیکن ہمسایوں‘ دوستوں اور رشتہ داروں میں کچھ مخبر بھی ہو تے ہیں…. جو بتادیتے ہیں کہ کس نے قربانی کا جانور خریدا ہے اور کس نے نہیں …. لیکن صاحب اتنی منصوبہ بندی کے باوجود بھی اس پلان میں کچھ نہ کچھ خامیاں رہ ہی جاتی ہیں…. اور کچھ ہمسایہ ‘ رشتہ دار اور دوست جن کے ہاں آپ قربانی کا گوشت بھیج دیتے ہیں…. وہ ’جواب‘ میں قربانی کا گوشت نہیں بھیج دیتے ہیں یا اگر بھیج دیتے ہیں تو….تو یہ وزن میں آپ کے بھیجے ہو ئے گوشت سے تھوڑا کم ہو تا ہے…. جو اس بات کو یقینی بنانے کےلئے کافی ہے کہ اگلے سال آپ قر بانی کا گوشت پانے والوں کی فہرست سے خارج ہو جائیں گے …. فہرست سے اتر جائیں گے۔ ہے نا؟

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عید الاضحی :آج کے دن بھی کچھ لوگ خوشیوں سے محروم ہیں!

Next Post

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ایک کان سے سنو، دوسرے سے…….؟

2026-08-28
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

لگی ہوئی آگ کو بھجانا!

2026-08-27
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

ماں، بیٹی میں تضاد؟

2026-08-26
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

عمر کی جان بخش تو دیجئے !                

2026-08-25
گلا سڑا گوشت:کیا مسئلہ حل ہو گیا ؟
سچ تو یہ ہے

شریف تو بڑے بد معاش ہیں !                

2026-08-23
Next Post
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی

آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.