پیر, ستمبر 14, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یو پی ایس سی ۲۰۲۳ کے نتائج کا اعلان‘ملک بھر سے۵۰ مسلم امیدوار کامیاب

ٹاپ ٹن میں مسلم خاتون بھی شامل ‘گزشتہ سال کے مقابلے میں سب سے بڑی اقلیت کی کار کردگی میں نمایاں بہتری درج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2024-04-17
in اہم ترین
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

نئی دہلی//
یو پی ایس سی سیول سرویسس۲۰۲۳ کے نتائج میں جملہ ۵۰ مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔ اس طرح جملہ کامیاب امیدواروں میں مسلم امیدواروں کی کامیابی کا تناسب تقریباً ۵ فیصد رہا ہے۔
گذشتہ سال ۲۰۲۲ کے مقابلہ اس مرتبہ مسلم امیدواروں کا مظاہرہ خاصہ بہتر رہا ہے جبکہ اْس سال صرف ۳۳ مسلم امیدوار اس اعلیٰ امتحان میں کامیاب ہوسکے تھے۔
اس مرتبہ ایک مسلم لڑکی نوشین کو نواں رینک حاصل ہوا ہے، اس طرح ٹاپ۱۰ میں صرف ایک مسلم امیدوار شامل ہے۔
یو پی ایس سی سیول سرویسس کی میرٹ لسٹ ۲۰۲۳جاری کردی گئی ہے۔ ان میں ۵مسلم امیدواروں نے ٹاپ ۱۰۰ کی فہرست میں مختلف رینک اور پوزیشن حاصل کئے ہیں۔
آئی اے ایس، آئی پی ایس، آئی ایف ایس، آئی آر ایس اور دیگر سیول سرویسس کے عہدوں کیلئے جملہ ۱۰۱۶؍ امیدواروں کو کامیاب قرار دیتے ہوئے ان کے تقرر کی سفارش کی گئی ہے۔
جملہ۱۰۱۶؍ امیدواروں میں سے مجموعی طور پر۳۴۷ جنرل زمرہ سے‘۱۱۵ معاشی کمزور طبقات سے‘۳۰۳؍او بی سی سے‘۱۶۵ درج فہرست ذاتوں سے اور ۸۶ درج فہرست قبائل کے زمرے سے منتخب ہوئے ہیں۔ کامیاب امیدواروں میں۵۰ مسلمان ہیں‘جن میں ۱۶لڑکیاں شامل ہیں۔
مجموی نتائج میں آدتیہ سریواستو نے پہلا رینک حاصل کیا ہے، انیمیشن پردھان نے دوسرا رینک حاصل کیا ہے، ڈی اننیا ریڈی نے تیسرا، سدھارتھ رام کمار نے چوتھا جبکہ روحانی نامی لڑکی نے پانچواں رینک حاصل کیا ہے۔
سول سرویسس ۲۰۲۲کی ٹاپ۱۰۰ فہرست میں ۵مسلمانوں نے جگہ بنائی ہے۔ نوشین نامی لڑکی ٹاپ ۱۰کی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے ۹واں رینک حاصل کیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال یو پی ایس سی امتحان میں۳۳ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے تھے جبکہ اس سے پہلے ۲۰۲۱ میں صرف۲۱ مسلم امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی۔۲۰۲۰ میں۳۱ مسلمان منتخب ہوئے تھے۔
اس دوران جموں کی انمول راٹھور نے یو پی ایس سی فائنل امتحان میں ساتواں رینک حاصل کیا ہے۔ وہ ادرانا گاؤں بھدرواہ کی رہنے والی ہیں اور گجرات نیشنل لاء یونیورسٹی، گاندھی نگر سے قانون میں گریجویٹ ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو کم سن جڑواں بھائیوںاور ان کی ماں کو ایک ہی قبر میں سپرد لحدکیا گیا

Next Post

سیاسی لیڈروں نے سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘
اہم ترین

’پُر امن سرحد تعلقات کی ترقی کیلئے ضروری ہے‘

2026-09-13
بھارت کا پاکستان سے ممبئی حملوں کے ’ ماسٹر مائنڈ ‘حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ
اہم ترین

حافظ سعید کیخلاف ایک اور ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

2026-09-13
برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور
اہم ترین

برکس کے نئی دہلی اعلامیے میں دہشت گردی کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘پر زور

2026-09-13
’شمالی کمانڈ جموں کشمیر میں سکیورٹی یقینی بنا رہی ہے‘
اہم ترین

شمالی کمان کے سربراہ کا جنوبی کشمیر میں کاؤنٹر ٹیرر گرڈ کا جائزہ

2026-09-13
لہیہ میںفوجی ٹینک دریا کے بہاؤ میں بہہ گئی ‘۵ فوجی اہلکار ہلاک
اہم ترین

’وزارت داخلہ سے مذاکرات نتیجہ خیز، لداخ یوٹی سطح کے ادارے پر پیش رفت ہوئی‘

2026-09-13
لال قلع دھماکہ:گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جنوبی کشمیرمیں این آئی اے چھاپے
اہم ترین

این آئی اے کے جموں و کشمیر میں۱۰ مقامات پر چھاپے

2026-09-13
صحت اداروں اور   آشا ورکروں کیلئے۱۵۰  کروڑ روپے کے فنڈز جاری
اہم ترین

این ایچ ایم ملازمین کی ہڑتال جاری  وزیر صحت کی کام پر واپسی کی اپیل

2026-09-13
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

بڈگام میں سڑک حادثہ، باپ  اور تین سالہ بیٹا جاں بحق

2026-09-13
Next Post
این سی کو ہل کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کے فیصلے کیخلاف دائر ایپل مسترد

سیاسی لیڈروں نے سیاسی سرگرمیاں معطل رکھیں

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.