منگل, ستمبر 15, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’لوک سبھا میں اپوزیشن کی تعداد مزید کم ہو گی‘

اپوزیشن کا مقصد میری حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ہے لیکن حکومت کا مقصد ہندوستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے:مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-12-20
in اہم ترین
A A
پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نئے اعتماد کے ساتھ جائیں گے :وزیر اعظم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

نئی دہلی//
وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز اپوزیشن پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں سکیورٹی چُوک کے واقعہ کو خاموش اور بالواسطہ حمایت فراہم کررہی ہیں اور اس بات پر زور دیا کہ وہ اپنے طرز عمل کی وجہ سے۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات میں مزید کم تعداد کے ساتھ اپوزیشن میں رہیں گی۔
اس سال بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ۲۰۲۴کے لوک سبھا انتخابات کیلئے حکمراں اتحاد کی انتخابی مہم کا موضوع بہت زیادہ واضح کیا۔
پارلیمنٹ کی کارروائی میں خلل ڈالنے کیلئے اپوزیشن پارٹیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہا کہ وہ حالیہ اسمبلی انتخابات میں اپنی شکست سے مایوس ہوکر اس واقعہ کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں۔’’اپوزیشن کا مقصد میری حکومت کو اکھاڑ پھینکنا ہے لیکن حکومت کا مقصد ہندوستان کے روشن مستقبل کو یقینی بنانا ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کچھ لوگ بی جے پی کو اقتدار سے ہٹانے کے ارادے سے متحد ہو رہے ہیں جبکہ ہم محب وطن ہیں جو ہندوستان کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے وزیر اعظم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ حکومت کو ہٹانے کے لئے اپنی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ ہم ہندوستان کی بہتری کیلئے اپنی طاقت کا استعمال کر رہے ہیں۔
مودی نے زور دے کر کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کا طرز عمل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ۲۰۲۴ کے لوک سبھا انتخابات میں ان کی تعداد میں مزید کمی آئے گی جبکہ بی جے پی اپنی نشستوں میں اضافہ کرے گی۔
آڈیٹوریم میں کچھ خالی قطاروں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے جہاں بی جے پی کے تمام ممبران پارلیمنٹ جمع ہوئے تھے ، انہوں نے کہا کہ یہ۲۰۲۴ کے انتخابات کے بعد بھر دی جائیں گی۔
۱۳دسمبر کو لوک سبھا چیمبر میں دو افراد کے وزیٹرز گیلری سے چھلانگ لگانے اور دھوئیں کے ڈبے کھولنے کے واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ جو کوئی بھی جمہوریت میں یقین رکھتا ہے وہ اس طرح کی حرکت کو قبول نہیں کرے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل کی متحد ہو کر مذمت کی جانی چاہیے تھی۔
مودی نے کہا ’’ بدقسمتی سے میں دیکھ رہا ہوں کہ اپوزیشن انتخابات میں شکست کی مایوسی کو باہر نکال رہی ہے اور اس پورے واقعے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔ یہاں تک کہ وہ اس کی خاموش اور بالواسطہ حمایت بھی کر رہے ہیں جو تشویش ناک ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی حمایت کرنا اور اس طرح کی باتیں کرنا جو وہ کر سکتے تھے پریشان کن اور قابل مذمت ہے۔
وزیر اعظم نے بنارس میں سنکلپ ریلی میں شرکت کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے ردعمل کو دیکھ کر ہمارا اعتماد کئی گنا بڑھ گیا ہے ۔
سابق مرکزی وزیر روی شنکر پرساد نے کہا کہ میٹنگ میں وزیر اعظم نے کہا کہ فی الحال ہال کے ڈھائی بلاک میں بی جے پی ممبران پارلیمنٹ بھرے ہوئے ہیں لیکن۲۰۲۴میں آنے والے الیکشن کے بعد پورا بلاک بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے بھر جائے گا۔
وزیر اعظم مودی نے بی جے پی ممبران پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ سرمائی اجلاس کے بقیہ دنوں میں ایوان میں موجود رہیں تاکہ ضروری بلوں کو منظور کیا جا سکے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’۲۰۰ میگاواٹ اضافی الاٹمنٹ کے بعد بجلی صورتحال میں بہتری آئی ہے ‘

Next Post

’پولیس میں بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حیدر پورہ جھڑپ:عامر ماگرے کے لواحقین کو ۵لاکھ روپے کا معاوضہ برقرار
اہم ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی تعیناتی پر حکومت کو نوٹس

2026-09-15
ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع
اہم ترین

ایل اے سی پر چینی فوجی تعیناتی میں۲۰۲۵کے دوران کمی آئی: وزارتِ دفاع

2026-09-15
چین کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں ہیں :وزیر خارجہ
اہم ترین

برکس اجلاس :’دہشت گردی پر اتفاقِ رائے قابلِ ذکر رہا‘

2026-09-15
’جموں کشمیر کی وحدت ناقابلِ سمجھوتہ‘
اہم ترین

وزیراعلیٰ عمرعبداللہ کا جموں و کشمیر کے شعبہ صحت میں اصلاحات کا جائزہ

2026-09-15
مبارک گل عبوری اسپیکر مقرر‘21 اکتوبر کو اراکین اسمبلی کی حلف برداری ہوگی
اہم ترین

۲۱ستمبر سے جموں و کشمیر اسمبلی کا۱۰روزہ خزاں اجلاس

2026-09-15
اہم ترین

لداخ میں۱۲۹ جونیئر اسکیل عہدوں  کے لیے بھرتی کے قواعد کا مسودہ منظور

2026-09-15
’بڈگام کے فوجی جوان کی ہلاکت میں ملوث لشکر کا جنگجو اعانت کار گرفتار‘
اہم ترین

بجبہاڑہ :پولیس افسر کو گاڑی سے  ٹکر مارنے پر پولیس اہلکار گرفتار

2026-09-15
پاکستان نے جیش کے سربراہ   مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی
اہم ترین

پاکستان نے جیش کے سربراہ  مسعود اظہر پر انعامی رقم بڑھا دی

2026-09-15
Next Post
ہمہامہ معاملہ: فوجی جوان مقامی لڑکیوں کو جانتے نہیں تھے : پولیس

’پولیس میں بھی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت ہے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.