ہفتہ, اکتوبر 17, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home مقامی خبریں

کولگام اور اونتی پورہ میں جنگجویانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال دو رہائشی مکانات قرق

ایک میں ڈی ایس پی امان ٹھاکر اور دوسرے میں حزب کمانڈر ریاض نائیکو مارا گیا تھا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-11-02
in مقامی خبریں
A A
کولگام اور اونتی پورہ میں جنگجویانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال دو رہائشی مکانات قرق

KULGAM, NOV 1 (UNI):- Police seize property in Kulgam village where Dy. SP Aman Thakur was killed in 2019. UNI PHOTO-86U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

سرینگر//
جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز اس جائیداد پر منسلک کر لیا، جہاں ڈی وائی ایس پی امان ٹھاکور کو ۲۰۱۹ میں جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے توریگام گاؤں میں ہلاک کیا گیا تھا۔
اونتی پورہ میں ایک اور مکان بھی قرق کیا گیا جس میں حزب المجاہدین کے سرکرہ کمانڈر ‘ ریاض نائیکو سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مارا گیا تھا ۔
پولیس نے کولگام میں مجاز اتھارٹی سے قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد دہشت گردوں کے زیر استعمال رہائشی مکان کو ضبط کیا۔ اس کے علاوہ دہشت گرد ریاض نائیکو کو پناہ دینے والے کا رہائشی مکان خصوصی عدالت پلوامہ نے منسلک کیا۔
پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ کولگام میں پولیس نے ڈویڑنل کمشنر کشمیرسے قانونی منظوری حاصل کرنے کے بعد ایک شہری ثناء اللہ میر ولدمحمد عبداللہ میر ساکنہ توریگام ‘کے رہائشی مکان کو ضبط کر لیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس مکان‘جسے منسلک کیا گیا‘ میں فورسز کے ساتھ میں تین سخت گیر دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھاجبکہ ڈی وائی ایس ‘امان کمار ٹھاکر اور ایک فوجی اہلکار سوم ویر بھی دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔
پولیس بیان کے مطابق تفتیش سے یہ بات بلا شبہ ثابت ہوئی کہ مذکورہ مکان دہشت گردی، پناہ گاہوں اور دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے استعمال ہوتا تھا۔ جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مکان کو منسلک کرنے کی کارروائی شروع ہو گئی ۔
دریں اثناء اونتی پورہ پولیس نے آزاد احمد تیلی ولد اسد اللہ تیلی ساکن بیگ پورہ اونتی پورہ کی جائیداد کواونتی پورہ خصوصی جج پلوامہ کی عدالت کے حکم سے منسلک کیا۔
بیان کے مطابق ایک مقدمہ آزاد احمد تیلی کے رہائشی مکان میں بیگ پورہ اونتی پورہ میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان انسداد دہشت گردی آپریشن کے سلسلے میں درج کیا گیا تھا جس میں۲ دہشت گردوں کے نام ریاض احمد نائیکو عرف زبیر الاسلام ولد اسد اللہ نائیکو ساکن بیگ پورہ اور عادل احمد بٹ ولد حسن بٹ ساکنہ پنجران پلوامہ، دونوں کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین سے تھا‘کو ہلاک کیا گیا تھا۔
ملزم آزاد احمد تیلی کو یکم جون۲۰۲۰ کو۲ مذکورہ دہشت گردوں کو جان بوجھ کر پناہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ۔ بعد ازاں مقدمہ آزاد احمد اور مارے گئے دو دہشت گردوں کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت چلایا گیا۔
تحقیقاتی ایجنسی نے معزز عدالت کو مطمئن کیا کہ مذکورہ جائیداد کو کالعدم دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے معروف دہشت گردوں کو پناہ دینے کے لیے ’استعمال‘ کیا گیا ہے اور یہ بالکل ’دہشت گردی کی آمدنی‘ کی تعریف میں آتا ہے۔ اس سے قبل تحقیقاتی ایجنسی کو یو پی اے پی کا پراپرٹی اٹیچمنٹ آرڈر ملا ہے۔ تاہم، واضح مینڈیٹ کی روشنی میں معزز عدالتوں کو ان جائیدادوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار دیا جو ’دہشت گردی سے حاصل ہونے والی آمدنی‘ کی نمائندگی کرتی ہیں جو پہلے تفتیشی ایجنسی کے ذریعہ منسلک نہیں کی گئی تھیں۔
معزز عدالت کو مطمئن کرنے کے بعد اور استغاثہ کی طرف سے پیش کی گئی چارج شیٹ اور دیگر دستیاب ریکارڈ کا بغور جائزہ لینے کے بعد، معزز عدالت نے ملزم آزاد احمد تیلی کا رہائشی مکان جو ۷مرلہ پر مشتمل ہے کومنسلک کر دیا۔
یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ سیکشن ۳۳ یو اے پی اے کے تحت اس قسم کا اٹیچمنٹ آرڈر جموں و کشمیر پولیس کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔
پولیس ایک بار پھر شہریوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے گریز کریں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں وہ جائیداد کی اٹیچمنٹ (منقولہ/غیر منقولہ) کارروائی سمیت قانون کے تحت کارروائی کے ذمہ دار ہوں گے۔ دہشت گردوں کی طرف سے کسی گھر یا گاڑی میں زبردستی داخل ہونے کی صورت میں معاملہ فوری طور پر پولیس کے علم میں لایا جائے بصورت دیگر ایسے مکانات یا دیگر املاک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنگجوئیت سے متعلق کیسوں کی تحقیقاتی‘ایجنسی ایس آئی اے کے قیام کے دو سال مکمل

Next Post

بارہ مولہ میں چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کشمیر میں فروری کی ریکارڈ توڑ گرمی
اہم ترین

ہائی کورٹ کی ڈل جھیل میں موٹر بوٹس چلانے پر پابندی

2026-10-16
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
مقامی خبریں

گیانیش کمار کو استعفیٰ دینا ہوگا: نائب وزیر اعلیٰ چودھری

2026-10-15
ٹی ای ٹی سے متعلق سپریم کورٹ  میں نظرثانی درخواست دائر: ایتو
اہم ترین

’نجی تعلیمی ادارے مخصوص کتاب فروش سے کتابیں خریدنے کی ہدایت نہیں دے سکتا‘

2026-10-15
سوشل میڈیا پر سرکارکی تنقید
اہم ترین

حکومت نے بلدیاتی اداروں کے عارضی ملازمین  کی مستقلی کے لیے قواعد اپنائے

2026-10-15
بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

وادی کے بالائی علاقوں  میں تازہ برف باری  میدانی علاقوں میں بارش

2026-10-14
جنتر منتر پر احتجاج :’اجازت کے منتظر ہیں‘
اہم ترین

وزیر اعلیٰ کی امتحانات سے آگے بڑھ کر مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیمی نظام کی وکالت

2026-10-11
پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے   قریب پانچ بارودی سرنگیں برآمد
اہم ترین

سوپور کے جنگلات سے اسلحہ گولہ بارود اور دھماکہ  خیز مواد کا بڑا ذخیرہ برآمد

2026-10-11
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

اعلیٰ قیادت سے مبینہ بد سلوکی کانگریس کا جموںاور سرینگر میں احتجاج

2026-10-09
Next Post
جموںکشمیر پولیس کی ایمرجنسی خدمات حاصل کرنیکی موبائل ایپ

بارہ مولہ میں چار ملی ٹینٹ معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار:پولیس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.