جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

جموں کشمیر کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے فارمیسی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-07
in تازہ تریں
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی/۷اگست

لوک سبھا نے فارمیسی (ترمیمی) بل2023کو جموں کشمیر کے فارمیسی کے پیشے سے وابستہ لوگوں کو مواقع فراہم کرنے کے لیے صوتی ووٹ سے آج منظور کر لیا ہے ۔

متعلقہ

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

پیر کو لوک سبھا میں بل پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر صحت منسکھ ایل منڈاویہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو آرٹیکل 370کی منسوخی کے بعد مواقع مل رہے ہیں اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ” پہلے نوجوانوں کے ہاتھوں میں پتھر ہوا کرتے تھے لیکن اب وہاں کے نوجوان روزگار کے مواقع لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ وہاں کے نوجوانوں کو ایک سیاسی سازش کے تحت ایک دائرے میں بند رکھا گیا تھا۔ وہاں کے کچھ سیاسی خاندانوں نے اپنی سیاست کی خاطر جموں و کشمیر کو کھلے میں رہنے کا موقع نہیں دیا، لیکن اس دفعہ کو ہٹانے کے بعد وہاں کے لوگوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں“۔

فارمیسی ایکٹ 1948 میں ترمیم کا یہ بل 3 اگست کو لوک سبھا میں پیش کیا گیا تھا۔ یہ بل فارمیسی اور فارمیسی کے پیشہ کو منظم کرتا ہے ۔ یہ بل جموں کشمیر کے نوجوانوں کو فارمیسی کے پیشے کے لیے رجسٹر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔

فارمیسی ایکٹ 1948 کے تحت پریکٹس کے لیے رجسٹریشن لازمی ہے اور بل اس بات کی وضاحت کرتا ہے کہ جو کوئی بھی جموں و کشمیر فارمیسی ایکٹ 2011 کے تحت بطور فارماسسٹ رجسٹرڈ ہے یا 2011 کے ایکٹ کے تحت مقرر کردہ اہلیت رکھتا ہے‘وہ فارمیسی کے تحت بطور فارماسسٹ پریکٹس کرنے کا اہل ہوگا۔فارمیسی ایکٹ 1948 کو اس طرح رجسٹرڈ سمجھا جائے گا۔ یہ سہولت اس شخص پر لاگو ہوگی جو اس ترمیم کے نافذ ہونے کے ایک سال کے اندر اندر رجسٹریشن کے لیے درخواست جمع کروانے کے لیے مقررہ فیس کے ساتھ جمع کرائے گا۔

منڈاویہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کے حالات اب بہتر ہوئے ہیں اور ان بہتر حالات میں یہ بل وہاں کے لوگوں کو ایک اور موقع فراہم کرتا ہے ۔وزیر کاکہنا تھا” پہلے وہاں ایف ڈی آئی کی بات نہیں ہوتی تھی لیکن اب غیر ملکی کمپنیاں وہاں سرمایہ کاری کرنے آرہی ہیں۔ پہلے بنیادی ڈھانچے کی ترقی رکاوٹوں کی وجہ سے نہیں ہو رہی تھی لیکن اب صورتحال بدل گئی ہے اور جموں کشمیر کے حالات میں مکمل تبدیلی آئی ہے ۔ شاہراہیں بنائی گئی ہیں۔ پہلے وہاں کے لوگ کام کے لیے باہر جانے سے بھی ڈرتے تھے ۔ وہاں لوگوں کو صحت کی سہولیات نہیں ملتی تھیں، لیکن جب سے آرٹیکل 370 کو ہٹایا گیا اور مرکزی حکومت کے تمام ضابطے وہاں نافذ ہوئے ، لوگوں کو وہاں سہولیات مل رہی ہیں“۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آیوشمان یوجنا کے تحت علاج اور آپریشن ہو رہے ہیں، پہلے وہاں آپریشن نہیں ہوتے تھے ۔ دور دراز پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو طبی سہولیات میسر نہیں تھے ۔وزیر کاکہنا تھا” جموں اور سری نگر میں ایمس بنائے جا رہے ہیں۔ ضلع سطح پر سرکاری اسپتالوں میں لوگوں کو طبی سہولیات مل رہی ہیں۔ ضلع سطح پر بیماریوں کی تحقیقات کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پہاڑی کسانوں کو اپنے گھر کے قریب طبی سہولیات مل رہی ہیں۔ مزدوروں اور کسانوں کو اب ان کے گھروں کے قریب طبی سہولیات مل رہی ہیں اور صحت کے مراکز اچھا کام کر رہے ہیں“۔

منڈاویہ نے کہا کہ جب وہ ہیلتھ اینڈ ویلتھ سنٹر گئے تو انہوں نے دیکھا کہ پی جی آئی چنڈی گڑھ کے ماہرین فاصلاتی ادویات کے بارے میں مشورہ دے رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ اگر یہ سہولت نہ ہوتی تو اس شخص کو اس کے لیے دہلی ایمس لانا پڑتا، لیکن آج وہاں کے سبھی لوگوں کو یہ سہولت مل رہی ہے ۔ بدلتے ہوئے جموں و کشمیر میں وہاں کے نوجوان آگے بڑھ رہے ہیں اور سہولیات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

وزیر صحت نے کہا کہ یہ بل جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو موقع فراہم کرنے کے لیے ہے اور ایک سال میں اس کے تحت رجسٹر ہونے والے بچوں کو اس بل کے قانون بننے کے بعد موقع ملے گا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

غریبوں کی بجلی بل حکومت ادا کریگی :ایل جی سنہا

Next Post

اور آزاد آسان سمجھتے تھے پارٹی بنانا…

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
اہم ترین

اننت ناگ دہشت گرد حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

2026-07-23
 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی
اہم ترین

 وزیر اعلیٰ کا بیروہ کا دورہ، سیلاب سے متاثرہ دکانداروں کو معاوضہ دینے کی یقین دہانی

2026-07-23
جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا
اہم ترین

جموں میں آمنے سامنے آئے بی جے پی اور کانگریس کارکن، پولیس نے بیریکیڈ لگا کر ٹکراؤ ٹال دیا

2026-07-23
  سنہا نے بارش، سیلاب   اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ   اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا
اہم ترین

  سنہا نے بارش، سیلاب  اورلینڈ سلائیڈ سے متاثرہ  اضلاع کی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-23
’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘
اہم ترین

’ جہلم خطرے کی سطح سے کافی نیچے، گھبرانے کی ضرورت نہیں‘

2026-07-23
بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ
اہم ترین

بانڈی پورہ میں فلیش فلڈ‘‘۱۴ سالہ لڑکا جاں بحق، ماں تاحال لاپتہ

2026-07-23
’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
Next Post
سازش۔۔۔۔۔۔۔؟

اور آزاد آسان سمجھتے تھے پارٹی بنانا…

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.