ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home ٹاپ سٹوری

غریبوں کی بجلی بل حکومت ادا کریگی :ایل جی سنہا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2023-08-07
in ٹاپ سٹوری
A A
’مقبوضہ کشمےر بھارت کا اٹوٹ انگ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

کولگام/۷ اگست

جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ‘منوج نے پیر کو ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت غریبوں کے بجلی کے بلوں کا خیال رکھے گی لیکن جن لوگوں کے پاس محلاتی مکانات ہیں‘ 5 جی انٹرنیٹ سروس والے آئی فون اور دیگر آلات ہیں، انہیں بجلی کے استعمال کے مطابق نرخ ادا کرنا ہوں گے۔

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

ایل جی نے پیر کو جنوبی ضلع کولگام میں منی سیکرٹریٹ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا”میں آج اعلان کرتا ہوں کہ حکومت ان غریبوں کا خیال رکھے گی جو بل ادا کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔ لیکن جن کے پاس محلاتی مکانات ہیں، فائیو جی انٹرنیٹ ڈیٹا والے آئی فون اور دیگر گیجٹس ہیں انہیں اپنے استعمال کے مطابق بجلی کے بل ادا کرنے ہوں گے۔ انہیں کم از کم بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں بہانہ نہیں بنانا چاہئے“۔ تاہم انہوں نے اس کی مزید وضاحت نہیں کی۔

ایل جی نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں جموں و کشمیر میں مقامی طور پر 3400 میگاواٹ بجلی پیدا کی گئی اور اگلے تین سالوں میں اتنی ہی میگاواٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔

ایل جی نے کہا کہ جہاں بھی کوئی فیڈر 100 فیصد میٹرڈ ہو، وہاں بجلی میں خلل صرف ایک منٹ کے لیے نہیں ہو گا، ایک گھنٹے یا اس سے زیادہ کی تو بات ہی نہیں ۔ انہوں نے کہا”میں لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ سمارٹ میٹر کی تنصیب کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے میں ہمارے ساتھ تعاون کریں“۔

سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کو دوسری ریاستوں کے مقابلے میں سب سے سستی بجلی مل رہی ہے۔ ”ہم نے پچھلے تین چار سالوں میں 20,000 کروڑ روپے کی بجلی باہر سے ادھار لی ہے۔ یہ نہیں چلے گا۔ لوگوں کو استعمال کے مطابق ادائیگی کرنی چاہیے“۔

لیفٹیننٹ گورنرکاکہنا تھا”جموں و کشمیر کی ٹو پوگرافی اور برف باری کے پیش نظر، کچھ پروجیکٹوں میں تاخیر ہوئی ہے۔ منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر ہمیں میراث میں دی گئی ہے اور ہم منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کی اس روایت کو توڑنے کی کوشش کر رہے ہیں“۔

کسانوں کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر کے کسانوں کی آمدنی پورے ملک میں پانچویں نمبر پر ہے اور وہ وقت دور نہیں جب ہمارے کسانوں کی آمدنی نمبر 1 ہو گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بہت جلد”دہشت گردی کا ماحولیاتی نظام“ مکمل طور پر ختم ہو جائے گا:ایل جی سنہا

Next Post

جموں کشمیر کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے فارمیسی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

جموں کشمیر کے نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے کیلئے فارمیسی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.