منگل, جون 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بھارت نے۲۰۲۵ میں دفاعی اخراجات کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں بڑی طاقت کا درجہ برقرار رکھا: سیپری رپورٹ

(ویب ڈیسک)

متعلقہ

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ

سرینگر ؍۸جون

                اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ(سیپری)کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق بھارت نے۲۰۲۵کے دوران اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں معمولی اضافہ کیا ہے اور نئے جوہری ہتھیار بردار نظاموں کی تیاری بھی جاری رکھی ہے، جس کے نتیجے میں جوہری صلاحیت کے معاملے میں پاکستان پر اس کی برتری مزید مستحکم ہوئی ہے۔

                ۸ جون کو جاری ہونے والی سیپری ایئر بُک۲۰۲۶ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا جوہری جدیدکاری پروگرام اب تیزی سے ایسے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کی تیاری پر مرکوز ہے جو چین کے تمام ممکنہ اہداف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں، تاہم پاکستان کے ساتھ روایتی رقابت بھی اس کی حکمت عملی کا اہم حصہ بنی ہوئی ہے۔

                رپورٹ میں مئی۲۰۲۵ میں ہونے والے آپریشن سندور کو بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک’غیر معمولی حد تک سنگین فوجی بحران‘ قرار دیا گیا ہے۔

                سیپری کے مطابق مئی۲۰۲۵کی کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستان کے ایسے فضائی اور میزائل اڈوں کو نشانہ بنایا جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا تعلق جوہری سرگرمیوں سے ہو سکتا ہے۔ تاہم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے اقدامات بھی کیے۔

                رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان نے پہلی مرتبہ ایک فعال فوجی تنازع کے دوران سائبر آپریشنز کو بھی اپنی حکمت عملی کا حصہ بنایا، جو خطے میں جنگ اور دفاعی توازن کی بدلتی ہوئی نوعیت کی عکاسی کرتا ہے۔

                سیپری کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے۲۰۲۵ میں دفاعی اخراجات کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں بڑی طاقت کا درجہ برقرار رکھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کے فوجی اخراجات بڑھ کر۹۲ء۱؍ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں۸ء۹فیصد زیادہ ہیں۔ دفاعی اخراجات کے اعتبار سے بھارت سے آگے صرف امریکہ، چین، روس اور جرمنی ہیں۔

                ۲۰۲۱ سے۲۰۲۵ دوران بھارت دنیا کا دوسرا سب سے بڑا اسلحہ درآمد کرنے والا ملک رہا۔رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں عالمی اسلحہ درآمدات میں بھارت کا حصہ۸ء۲ فیصد رہا۔ یوکرین، بھارت، سعودی عرب، قطر اور پاکستان اسلحے کے پانچ بڑے خریدار ممالک رہے، جنہوں نے مجموعی عالمی درآمدات کا۳۵فیصد حصہ حاصل کیا۔

                سیپری کے اندازے کے مطابق۲۰۲۶کے آغاز تک بھارت کے جوہری وارہیڈز کی تعداد بڑھ کر تقریباً۱۹۰ ہو گئی ہے۔

                دوسری جانب پاکستان نے بھی۲۰۲۵ کے دوران نئے جوہری ہتھیار بردار نظاموں کی تیاری اور فِسائل مواد (جوہری دھماکہ خیز مواد) کے ذخائر میں اضافہ جاری رکھا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ آئندہ دہائی میں پاکستان کے جوہری ذخائر میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

                رپورٹ کے مطابق۲۰۲۶ کے آغاز پر دنیا کے نو جوہری طاقت رکھنے والے ممالک‘امریکہ، روس، برطانیہ، فرانس، چین، بھارت، پاکستان، شمالی کوریا اور اسرائیل‘ کے پاس مجموعی طور پر تقریباً۱۲ہزار۱۸۷ جوہری ہتھیار موجود تھے۔

                ان میں سے۹ہزار۷۴۵ وارہیڈز فوجی ذخائر میں موجود تھے جبکہ تقریباً۴ہزار۱۲ وارہیڈز عملی طور پر تعینات حالت میں تھے۔ ان میں سے۲۱۰۰ سے۲۲۰۰وارہیڈز ایسے تھے جو فوری استعمال کے لیے ہائی الرٹ پر رکھے گئے تھے۔

                رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی مجموعی تعداد میں کمی آ رہی ہے، لیکن اس کی بنیادی وجہ امریکہ اور روس کی جانب سے پرانے وارہیڈز کو ختم کرنا ہے۔

                امریکہ اور روس اب بھی دنیا کے تقریباً۸۶فیصد جوہری ہتھیاروں کے مالک ہیں اور دونوں ممالک اپنے جوہری ذخائر کو جدید بنانے کے وسیع منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔چین نے بھی اپنے جوہری ذخیرے میں نمایاں اضافہ کیا ہے اور اس کے وارہیڈز کی تعداد۶۰۰سے بڑھ کر تقریباً۶۲۰ ک پہنچ گئی ہے۔

                سیپری رپورٹ کے مطابق۲۰۲۵ میں بین الریاستی مسلح تنازعات کی تعداد۲۰۲۴ کے مقابلے میں دوگنی ہو کر چھ تک پہنچ گئی۔ان تنازعات میں افغانستان،پاکستان، کمبوڈیا،تھائی لینڈ‘ بھارت‘پاکستان، ایران،اسرائیل/امریکہ، روس/شمالی کوریا،یوکرین اور کانگو۔روانڈا شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سرینگر میں دو منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

Next Post

’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘
اہم ترین

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

2026-06-09
لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ

2026-06-09
’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘
اہم ترین

’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

2026-06-09
سرینگر میں دو منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
اہم ترین

سرینگر میں دو منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

2026-06-09
دفاعی سیکرٹری کا   لیہہ سیکٹر میں آپریشنل  تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

دفاعی سیکرٹری کا  لیہہ سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-06-09
مشرقی لداخ:ڈیمچوک کے بعدفوج نے دیپ سانگ میں تصدیقی گشت شروع کر دیا
اہم ترین

لداخ : پانچ تشویشناک مریض  فضائی راستے سے چندی گڑھ منتقل

2026-06-09
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے نزدیک راجوری میں  تین مارٹر گولے ناکارہ بنائے گئے

2026-06-09
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بانہال میں ٹرک حادثے میں  ڈرائیور ہلاک‘ راجوری میں۱۵؍افراد زخمی

2026-06-09
Next Post
’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.