منگل, جون 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سرینگر میں دو منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-09
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سرینگر میں دو منشیات فروشوں کی۴کروڑ روپے مالیت کی جائیدادیں ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سوپور میں ۶۶لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں:پولیس

سرینگر؍۸ جون

متعلقہ

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ

                سرینگر پولیس نے منشیات کے خلاف جاری مہم کے تحت دو منشیات فروشوں کی تقریباً۴کروڑ روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔

                پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ منشیات اور نفسیاتی اثرات رکھنے والے مادّوں کے قانون (این ڈی پی ایس ایکٹ)‘۱۹۸۵کی متعلقہ دفعات کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

                ترجمان کے مطابق سنگم پولیس نے غلام احمد ڈار کی تقریباً ۳روڑ روپے مالیت کی جائیداد ضبط کی، جس میں ایک رہائشی مکان، اراضی اور تجارتی دکانیں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے دوران یہ ثابت ہوا کہ مذکورہ جائیدادیں منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل ہونے والی آمدنی سے خریدی گئی تھیں۔

                ایک اور کارروائی میں نوہٹہ پولیس نے محمد شفیع شیخ کی تقریباً ایک کروڑ روپے مالیت کی رہائشی جائیداد ضبط کی۔پولیس کے مطابق یہ جائیداد بھی منشیات کی اسمگلنگ سے حاصل شدہ غیر قانونی آمدنی سے بنائی گئی تھی۔

                ترجمان نے مزید کہا کہ یہ کارروائی این ڈی پی ایس ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت اس مقصد کے لیے کی گئی تاکہ منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ اثاثوں کو چھپانے، منتقل کرنے یا فروخت کرنے سے روکا جا سکے۔

                اس دوران نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان کے تحت جاری۱۰۰روزہ مہم کے دوران جموں و کشمیر پولیس نے پیر کے روز سوپور میں دو بدنام زمانہ منشیات فروشوں کی۶۶لاکھ روپے سے زائد مالیت کی غیر قانونی جائیدادیں این ڈی پی ایس ایکٹ۱۹۸۵کے تحت ضبط کر لیں۔

                پولیس کے مطابق ضبط شدہ جائیدادیں ظہور احمد شاہ ولد غلام محمد شاہ ساکن حنفیہ کالونی، آرام پورہ سوپور اور منظور احمد بابا ولد ثناء اللہ بابا ساکن مگری پورہ سوپور کی ملکیت ہیں، جو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں ملوث ہیں۔

                پولیس نے بتایا کہ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کی گئی مالیاتی تحقیقات کے دوران ان افراد کے ایسے اثاثوں کی نشاندہی کی گئی جو مبینہ طور پر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے حاصل شدہ رقم سے خریدے گئے تھے۔ تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ یہ جائیدادیں ان کی معلوم آمدنی کے ذرائع سے کہیں زیادہ ہیں۔

                این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعہ۶۸؍ایف کے تحت ضبطی اور منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ متعلقہ مجاز اتھارٹی کے سامنے ضبطی کی کارروائی زیر عمل ہے۔

                ظہور احمد شاہ کی ضبط شدہ جائیدادوں میں حنفیہ کالونی آرام پورہ میں واقع رہائشی مکان، غسل خانہ‘۱۳مرلہ باڑہ بند اراضی اور ر ایک اسکوٹی شامل ہے، جن کی مجموعی مالیت۴۰لاکھ۸۲ہزار۷۱۷روپے بتائی گئی ہے۔

                اسی طرح منظور احمد بابا کی مگری پورہ میں واقع رہائشی عمارت اور ہتھ لنگو میں ایک کنال چھ مرلہ اراضی، بنیاد (پلنتھ) اور تعمیراتی سامان پر مشتمل جائیداد ضبط کی گئی، جس کی مالیت۲۵لاکھ۷۳ہزار۵۶۷ روپے ہے۔

                پولیس کے مطابق تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آزاد گواہوں کی موجودگی میں ملزمان کو ضبطی کے نوٹس بھی فراہم کیے گئے۔

                پولیس نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے مالیاتی ڈھانچے کو نشانہ بنانے اور ضلع میں سرگرم منشیات کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ مزید کئی منشیات فروشوں کی جائیدادوں کی نشاندہی بھی کی جا چکی ہے اور ان کے خلاف مزید کارروائیاں جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دفاعی سیکرٹری کا  لیہہ سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

Next Post

’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘
اہم ترین

’جموں کشمیر میںمعیاری تعلیم تک رسائی کیلئے مرکز پرعزم‘

2026-06-09
لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ
اہم ترین

لیفٹیننٹ گورنر کا مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کا دورہ

2026-06-09
’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘
اہم ترین

’یاتریوں کو امرناتھ یاترا کے دوران گزشتہ برس سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی‘

2026-06-09
’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘
اہم ترین

’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘

2026-06-09
دفاعی سیکرٹری کا   لیہہ سیکٹر میں آپریشنل  تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

دفاعی سیکرٹری کا  لیہہ سیکٹر میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ

2026-06-09
مشرقی لداخ:ڈیمچوک کے بعدفوج نے دیپ سانگ میں تصدیقی گشت شروع کر دیا
اہم ترین

لداخ : پانچ تشویشناک مریض  فضائی راستے سے چندی گڑھ منتقل

2026-06-09
نوشہرہ میں دراندازی کی کوشش ناکام‘ دہشت گرد ہلاک
اہم ترین

ایل او سی کے نزدیک راجوری میں  تین مارٹر گولے ناکارہ بنائے گئے

2026-06-09
گاندربل میں موٹر سائیکل کی   ٹکر سے راہگیر جاں بحق، ایک زخمی
اہم ترین

بانہال میں ٹرک حادثے میں  ڈرائیور ہلاک‘ راجوری میں۱۵؍افراد زخمی

2026-06-09
Next Post
’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘

’بھارت نے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں پاکستان پر برتری مزید بڑھا لی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.