جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-06-05
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

امید ہے مالی معاونت سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ خطے کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا ہوگا:عمر

(ڈی آئی پی آر )

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر؍۴جون

            وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سول سیکرٹریٹ سرینگر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں مجموعی طور پر۱ء۱۲کروڑ روپے مالیت کے مالیاتی منظوری نامے تقسیم کیے۔

            اس موقع پر بتایا گیا کہ مشن یووا کے تحت اپریل اور مئی کے دوران۳۳۶۷ معاملات میں۲۰۹ کروڑ روپے کی رقم جاری کی جا چکی ہے، جو نوجوانوں میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا مظہر ہے۔

            حکام کے مطابق مجموعی طور پر۵۰۱۶ معاملات کو منظوری دی گئی ہے جن کی مالیت۲۶۹کروڑ روپے بنتی ہے، جبکہ یکم اپریل سے۳۱ مئی تک۳۳۶۷ معاملات میں۲۰۹  کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔

            تقریب میں نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی بھی موجود تھے۔

            وزیر اعلیٰ نے مستفیدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ مالی معاونت انہیں پائیدار کاروباری منصوبے قائم کرنے اور ان کو وسعت دینے میں مدد فراہم کرے گی، جس سے نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ خطے کی اقتصادی ترقی میں بھی اہم کردار ادا ہوگا۔

            مشن یووا کے وسیع تر مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ اقدام جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع اور اختراعی سرگرمیوں کا مضبوط نظام قائم کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔

            وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ نوجوان صرف ملازمت کے متلاشی نہ رہیں بلکہ روزگار فراہم کرنے والے اور معاشی ترقی کے محرک بنیں۔

            عمرعبداللہ نے کہا کہ مشن یووا کے تحت نوجوان کاروباری افراد کو رہنمائی، قرضوں تک آسان رسائی، ہنر مندی کی تربیت اور سرپرستی کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد کاروباری خیالات اور ان پر عملی عمل درآمد کے درمیان حائل رکاوٹوں کو دور کرنا اور بینکوں، سرکاری محکموں اور تربیتی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنا ہے۔

            انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے مشن یووا پر مسلسل توجہ سے جموں و کشمیر کے نوجوانوں کی بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مدد ملے گی، خصوصاً خدمات، زرعی کاروبار، سیاحت اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کے شعبوں میں۔

            وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جامع اقتصادی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور مشن یووا جیسے اقدامات جموں و کشمیر میں خود کفالت اور پائیدار روزگار کے حصول کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں۔

            اس موقع پر چیف سیکریٹری اٹل ڈولو، ایڈیشنل چیف سیکریٹری برائے وزیر اعلیٰ دھیراج گپتا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اے پی ڈی ڈاکٹر آشیش چندر ورما، ایڈیشنل چیف سیکریٹری خزانہ شیلندر کمار، کمشنر سیکریٹری پلاننگ، ڈیولپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ ایلس واز، سیکریٹری لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کمار راجیو رنجن، مشن یووا کے مشن ڈائریکٹر، آئی آئی ایم جموں کے ڈائریکٹر، جموں و کشمیر بینک کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

Next Post

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
وادی کشمیر سالانہ امرناتھ جی یاترا کی میزبانی کے لئے تیار
اہم ترین

امرناتھ یاترا کے بالتل بیس  کیمپ میں سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-06-05
Next Post
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.