نئی دہلی/۲۰جولائی
کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین نے بدھ کو پارلیمنٹ ہا ¶س میں دھرنا دیا، جس میں دو دن قبل ضروری اشیاءپر جی ایس ٹی میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا، اور نعرے لگائے گئے ۔
کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہونے سے قبل پارلیمنٹ ہا ¶س کے احاطے میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کے مجسمہ کے سامنے جمع ہوئے اور پلے تختیاں اور ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے کہ حکومت نے جی ایس ٹی کی شرح میں پانچ فیصد اضافہ کیا ہے ۔اس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
اس دوران اپوزیشن کے ارکان نے نعرے لگائے اور کہا کہ حکومت غریبوں کا گلا گھونٹ رہی ہے اور ضروری اشیاءپر جی ایس ٹی بڑھا کر عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے ۔ راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ضروری اشیاءپر جی ایس ٹی میں۵فیصد اضافے کی وجہ سے اب کئی اشیاءپر جی ایس ٹی کی شرح۱ ۲سے۱۸فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔
پارلیمنٹ ہا ¶س میں دھرنا مظاہرے کے بعد جب ۱۱بجے لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو تمام ممبران ایوان میں پہنچے اور وہاں بھی انہوں نے زبردست ہنگامہ کھڑا کر دیا، جس کی وجہ سے دونوں ایوانوں کی کارروائی۲بجے تک ملتوی کر دی گئی۔