سرینگر/۲۰جولائی
وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر، جموں شاہراہ بدھ کی صبح مختصر وقفے تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کےلئے کھول دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے شاہراہ پر ٹریفک بحال ہونے کی جانکاری فراہم کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا”نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی طرف سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع رام بن میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال کر دی گئی ہے “۔
بتادیں کہ ذرائع کے مطابق بدھ کی صبح قومی شاہراہ کے کئی مقامات بشمول کیفٹیریا موڑ، سیری، ماروگ،کیلہ موڑ،بیٹری چشمہ اور پنتھیال پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئی تھیں جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک بند کر دیا گیا تھا۔