سرینگر/۲۰جولائی
(یو این آئی) قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے ) نے بدھ کی صبح سری نگر اور پلوامہ اضلاع میں کئی مقامات پر چھاپے مارے ۔
یہ چھاپے سال رواں کے ماہ مئی میں سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں ۱۵پستول بر آمد ہونے کے سلسلے میں مارے گئے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم نے پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں کے ہمراہ بدھ کی صبح ضلع پلوامہ کے پانچ مقامات اور ضلع سری نگر کے چار مقامات پر چھاپے مارے ۔
بتادیں کہ پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ۲۳مئی کو سری نگر کے چھانہ پورہ علاقے میں لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ دو جنگجو ¶ں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کیا تھا۔
کشمیر زون پولیس کے ایک ٹویٹ کے مطابق بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں۱۵پستول‘۳۰میگزین‘۳۰۰ گولیاں اور ایک سائلنسر شامل تھے ۔
بعد ازاں یہ کیس این آئی اے نے کو سونپا گیا تھا۔