جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں کشمیر کی یونیورسٹیوں میں۴۰فیصد تدریسی اسامیاں خالی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں کشمیر کی یونیورسٹیوں میں۴۰فیصد تدریسی اسامیاں خالی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

بعض ادارے نصف عملے پر چل رہے ہیں‘سرکاری اعداد و شمار

ویب ڈیسک

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر؍۲۵مارچ

جموں و کشمیر کی تقریباً ایک درجن یونیورسٹیاں شدید اساتذہ کی کمی کا سامنا کر رہی ہیں، جہاں لگ بھگ۴۰ فیصد تدریسی اسامیاں خالی پڑی ہیں، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق۔

محکمہ اعلیٰ تعلیم کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق نو سرکاری اور دو مرکزی یونیورسٹیوں میں مجموعی طور پر۳۳۰۰ سے زائد تدریسی اسامیاں منظور شدہ ہیں، تاہم صرف تقریباً۱۹۰۰؍اساتذہ تعینات ہیں، جس کے باعث اداروں کو اپنی منظورہ صلاحیت سے کہیں کم عملے کے ساتھ کام کرنا پڑ رہا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جموں یونیورسٹی میں۴۴۲ منظور شدہ اسامیوں کے مقابلے میں۲۵۲؍اساتذہ موجود ہیں، یعنی تقریباً۴۳فیصد اسامیاں خالی ہیں، جبکہ کشمیر یونیورسٹی میں۵۷۰کے مقابلے میں۳۷۳؍اساتذہ ہیں، جو تقریباً۳۵ فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

زرعی یونیورسٹیوں میں سکو اسٹ جموں میں۴۱۱ میں سے۲۳۷؍اساتذہ تعینات ہیں، یعنی تقریباً۴۲ فیصد اسامیاں خالی ہیں، جبکہ سکو اسٹ کشمیر میں۵۴۰میں سے۴۲۴؍اساتذہ موجود ہیں، جہاں تقریباً۲۱ فیصد کمی ہے۔

دیگر اداروں میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری میں۲۴۱ منظور شدہ اسامیوں کے مقابلے میں صرف۹۳؍اساتذہ ہیں، یعنی۶۰ فیصد سے زائد اسامیاں خالی ہیں، جبکہ اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں۳۸۵ میں سے صرف۱۳۵ اساتذہ موجود ہیں، جہاں تقریباً دو تہائی اسامیاں خالی ہیں۔

سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر میں۱۹۵میں سے۱۰۸؍ اور سنٹرل یونیورسٹی آف جموں میں۱۷۷میں سے۱۶۰؍ اساتذہ تعینات ہیں۔ اسی طرح کلسٹر یونیورسٹی جموں اور سرینگر میں بالترتیب۱۶میں سے۱۳؍اور۵۶میں سے۱۸اساتذہ موجود ہیں۔

مجموعی طور پر اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بیشتر یونیورسٹیاں۲۰فیصد سے لے کر۶۰فیصد سے زائد تک کی کمی کے ساتھ چل رہی ہیں، جس سے تدریسی بوجھ اور شعبہ جات کے کام کاج پر اثر پڑنے کا خدشہ ہے۔

طلبہ کے اندراج کے مطابق جموں و کشمیر کی یونیورسٹیوں میں۶۹ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں، جن میں اکثریت مقامی طلبہ کی ہے، جبکہ غیر مقامی طلبہ کی تعداد۳۴۶۵ ہے، جن میں۱۲غیر ملکی طلبہ بھی شامل ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق کلسٹر یونیورسٹی جموں اور سری نگر میں سب سے زیادہ طلبہ بالترتیب۱۶۷۱۱؍اور۱۶۱۷۹ ہیں، اس کے بعد کشمیر یونیورسٹی میں۱۲۰۰۲؍ اور جموں یونیورسٹی میں۳۹۴۶ طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

سنٹرل یونیورسٹی جموں میں۳۳۷۲؍اور سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں۲۵۹۲طلبہ مختلف پروگراموں میں داخل ہیں۔ دیگر یونیورسٹیوں جیسے سکو اسٹ جموں، سکو اسٹ کشمیر، بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی، اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں بالترتیب۱۹۹۷‘۲۴۰۱‘۴۸۲۷؍ اور۷۹۶طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

اساتذہ کے تناسب سے متعلق اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ بیشتر یونیورسٹیوں میں مقامی اساتذہ کی واضح اکثریت ہے۔ کشمیر یونیورسٹی میں۳۷۳میں سے۳۵۶، جموں یونیورسٹی میں۲۵۲میں سے۱۹۸، سکو اسٹ کشمیر میں۴۲۴ میں سے۳۷۸؍اور سکو اسٹ جموں میں۲۳۷میں سے۱۴۶؍اساتذہ مقامی ہیں۔

اس کے برعکس مرکزی یونیورسٹیوں میں غیر مقامی اساتذہ کی تعداد زیادہ ہے۔ سنٹرل یونیورسٹی جموں میں۱۶۰میں سے۱۱۲ جبکہ سنٹرل یونیورسٹی کشمیر میں۱۰۸میں سے۴۵؍اساتذہ غیر مقامی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سیاحت کوفروغ :پینگونگ جھیل کی منجمد میراتھن سے لے کر لکشدیپ میں اسنورکلنگ تک

Next Post

’کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہو رہا ہے ‘ یہ محض افواہیں ہیں ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
’کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہو رہا ہے ‘ یہ محض افواہیں ہیں ‘

’کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہو رہا ہے ‘ یہ محض افواہیں ہیں ‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.