جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پونچھ میں ایل او سی کے قریب  مشتبہ ڈرون سرگرمی، سکیورٹی  فورسز کا سرچ آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عالمی باکسنگ: سمت اور نیرج نے مختلف انداز میں جیت درج کی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

جموں؍۲۷فروری

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

لائن آف کنٹرول کے ساتھ متصل حساس ضلع پونچھ میں جمعہ کی صبح اُس وقت ہلچل مچ گئی جب گولپور کے اگلی چوکیوں کے نزدیک مشتبہ ڈرون کی حرکت دیکھی گئی۔

ذرائع کے مطابق تعینات سیکیورٹی فورسز نے فضاء میں غیر معمولی سرگرمی محسوس کی جس کے فوراً بعد علاقے میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرون جیسی نظر آنے والی شئے کچھ دیر تک ہندستانی حدود کے بالکل نزدیک منڈلاتی رہی۔ اس صورتحال کے پیش نظر فورسز نے فضائی کارروائی پروٹوکول کے تحت متعدد فائر راؤنڈز فضا میں داغے تاکہ ممکنہ خطرے کو پسپا کیا جاسکے۔ فائرنگ کے بعد مشتبہ شے کو ایل او سی کی دوسری جانب واپس جاتے ہوئے دیکھا گیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ڈرون سرگرمی کو سرحد پار سے ممکنہ ریکی، انٹیلی جنس جمع کرنے یا کسی مشن کی ناکام کوشش کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ پچھلے کچھ مہینوں میں پونچھ اور راجوری کے سرحدی علاقوں میں ڈرون کی نقل و حرکت کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے باعث فوج اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیاں پہلے ہی ہائی الیرٹ موڈ میں ہیں۔

واقعے کے بعد فوج، پولیس اور دیگر انٹیلی جنس یونٹس نے علاقے میں سرچ آپریشن کو مزید وسعت دے دی ہے۔ کئی مقامات پر کومبنگ آپریشن، مشینری کے ذریعے نگرانی اور رات کے وقت تھرمل امیجرز کے استعمال میں اضافہ کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شے یا دراندازی کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔

عہدیداروں نے یہ بھی بتایا کہ اس نوعیت کی سرگرمیوں کا مقصد دہشت گرد نیٹ ورکس کو سپورٹ دینا ہوتا ہے اور اسی لیے ہر واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوتھ کانگریس کارکنوں کا جموں  میں احتجاج‘متعدد گرفتاریاں

Next Post

تجارتی معاہدے سے کشمیرکی فروٹ  انڈسٹری سخت متاثر ہوگی:تاریگامی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ

تجارتی معاہدے سے کشمیرکی فروٹ  انڈسٹری سخت متاثر ہوگی:تاریگامی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.