جمعہ, اکتوبر 30, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

یوتھ کانگریس کارکنوں کا جموں  میں احتجاج‘متعدد گرفتاریاں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ایجنسیز

جموں؍۲۷فروری

                جموں میں جمعہ کے روز یوتھ کانگریس کارکنوں نے بی جے پی دفتر کے نزدیک احتجاجی مظاہرہ کیا، جس دوران پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو احتیاطی طور پر حراست میں لے لیا۔

متعلقہ

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

                 احتجاج کا مقصد مرکزی حکومت کی مبینہ غیر شفاف پالیسیاں اور حزبِ اختلاف کے خلاف انتقامی کارروائیوں پر آواز اٹھانا تھا۔

                مظاہرے میں شریک نوجوان کارکن ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر لیے مرکز مخالف نعرے بلند کر رہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق احتجاج پُرامن تھا، تاہم پولیس نے سرگرمی بڑھنے اور سڑک بند ہونے کے خدشے کے پیش نظر کئی کارکنوں کو وہاں سے ہٹا کر حراست میں لیا۔ اس موقع پر ماحول کچھ دیر کے لیے کشیدہ بھی ہوا مگر بڑے واقعے سے قبل ہی صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔

                کانگریس لیڈروں نے موقع پر موجود نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت اختلافی آوازوں کو دبانے کے لیے انتظامیہ کا غلط استعمال کر رہی ہے۔

                ایک کانگریس لیڈر نے کہا’’جب بھی کانگریس لیڈران یا ہمارے نوجوان مرکز کی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہیں، انہیں فوری طور پر گرفتاریاں اور دھمکیاں ملتی ہیں۔ آج جموں میں بھی ہمارے پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے روکا گیا، جو جمہوری قدروں کے خلاف ہے‘‘۔

                ایک اور یوتھ کانگریس رہنما نے کہا کہ کارکنوں کی گرفتاریوں سے ان کا حوصلہ کم نہیں ہوگا۔’’جب تک مرکزی سرکار ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیتی، تب تک یہ احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم جمہوری حق استعمال کر رہے ہیں اور اسے کوئی نہیں چھین سکتا‘‘۔

                کانگریس نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نوجوانوں کے مسائل، بے روزگاری اور مہنگائی پر جواب دینے کے بجائے سیاسی دباؤ کا راستہ اختیار کر رہی ہے۔ یوتھ کانگریس نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں مزید احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تلک ورما کی جارحانہ اننگز، ٹیم کو ملی نئی رفتار

Next Post

پونچھ میں ایل او سی کے قریب  مشتبہ ڈرون سرگرمی، سکیورٹی  فورسز کا سرچ آپریشن جاری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں
اہم ترین

نوجوان جموںکشمیر کا سرمایہ‘ منشیات سے دور رہیں

2026-10-30
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

آغا روح اللہ۳ نومبر کو نیشنل کانفرنس چھوڑنے کے فیصلے پر قائم

2026-10-30
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
اہم ترین

’جموں کی نمائندگی پر بی جے پی کے الزامات مسترد کرتے ہیں‘

2026-10-30
سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل بحال
اہم ترین

دربار موو:سرینگرجموں شاہراہ پر دو روز تک ٹریفک پابندیاں عائد

2026-10-30
’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘
اہم ترین

’جموں کشمیر کی نئی میڈیا پالیسی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم بھی شامل ہوں گے، مسودہ زیرِ غور‘

2026-10-30
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

پر رام بن میں ٹرک اور دو کاروں کے درمیان تصادم، چار افراد زخمی

2026-10-30
اہم ترین

غیر قانونی رقوم کی منتقلی: بارہمولہ

2026-10-30
سوپور میں آوارہ کتے کے   حملے میں کمسن بچی جاں بحق
اہم ترین

بڈگام میں کتے کے  کاٹنے سے۶۰سالہ شخص زخمی

2026-10-30
Next Post
عالمی باکسنگ: سمت اور نیرج نے مختلف انداز میں جیت درج کی

پونچھ میں ایل او سی کے قریب  مشتبہ ڈرون سرگرمی، سکیورٹی  فورسز کا سرچ آپریشن جاری

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.