بڈگام؍۲۹؍ اکتوبر
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں کتے کے کاٹنے سے۶۰ سالہ شخص زخمی ہوگیا۔
ایک مقامی خبر رساں ایجنسی کے این ٹی کے مطابق، زخمی کی شناخت بیروہ کے رہائشی غلام رسول باندے کے طور پر ہوئی ہے۔ انہیں ابتدائی علاج کے لیے سب ضلع اسپتال بیروہ لے جایا گیا، جہاں سے بعد میں مزید علاج کے لیے جے وی سی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ادھر، ضلع انتظامیہ نے لوگوں کو آوارہ کتوں کی موجودگی والے علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں پر چلتے وقت چھوٹے بچوں کے ساتھ کسی بالغ فرد کی موجودگی یقینی بنائیں۔
۔۔۔۔۔۔(ایجنسیاں )








