جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

تجارتی معاہدے سے کشمیرکی فروٹ  انڈسٹری سخت متاثر ہوگی:تاریگامی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

سرینگر؍۲۷فروری

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے ہند امریکہ تجارتی معاہدے کو یکطرفہ معاہدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر کی فروٹ انڈسٹری سخت متاثر ہوگی۔

تاریگامی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بازاروں میں امریکی در آمدات کا پلڑا بھاری رہے گا۔ موصوف نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔

کمیونسٹ لیڈر نے کہا’’ہمارے پاس روزگار کے مواقع بہت کم رہ گئے ہیں، اس خطے میں انڈسٹریز نہ ہونے کے برابر ہیں، سرکاری نوکریاں بھی بہت کم ہیں، قالین اور شال جیسی صنعتیں تقریباً ختم ہوچکی ہیں جب کہ شعبہ سیاحت بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے، زرعی سیکٹر خاص طور پر فروٹ انڈسٹری دیہی علاقوں میں روزگار کا سب سے بڑ وسیلہ ہے‘‘۔

ان کا کہنا تھا’’جو حالیہ ہند، امریکہ تجارتی معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ یکطرفہ ہے اس سے امریکہ کے درآمدات کا بازار میں پلڑا بھاری رہے گا‘‘۔

تاریگامی نے کہا’’یہ معاہدہ ملک کی معیشت کے لئے نقصان دہ ہے اور اس سے جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور اترکھنڈ کی فروٹ انڈسٹری پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے‘‘۔

کولگام کے ممبر اسمبلی نے کہا’’جہاں تک امریکہ کا تعلق ہے تو وہ سیب کاشتکاروں کو بہت زیادہ سبسڈی دیتا ہے جبکہ جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور اترا کھنڈ کے سیب کاشتکاروں کو کوئی سبسڈی نہیں ملتی ہے بلکہ انہیں کھاد اور دیگر زرعی ادویات خاصی مہنگی ملتی ہیں‘‘۔

ان کا کہنا تھا’’اس معاہدے سے سیب صنعت کو بڑے پیمانے پر خسارے کا امکان ہے کیونکہ جو در آمدات امریکہ سے آئیں گی ان پر صفر ٹیکس ہوگا اور امریکہ سے بڑی تعداد میں سیب، اخروٹ وغیرہ آنے کے امکانات ہیں‘‘۔ رکن اسمبلی نے حکومت سے کے سی سی قرضہ معاف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

تاریگامی نے کہا’’حالیہ سیلاب اور قدرتی آفات سے متثرہ کسانوں کو کے سی سی قرضوں پر ایک مرتبہ ریلیف دیا جانا چاہئے‘‘۔ان کا کہنا ہے’’کسانوں سے متعلق مسئلہ ہماری روز مرہ زندگی کو متاثر کرنے والا مسئلہ ہے، کسان کے نقصان سے ہماری معیشت ڈوب جائے گی‘‘۔

کمیونسٹ لیڈر نے کہا’’ہم مشترکہ طور پر ہماچل پردیش، اترا کھنڈ اور جموں وکشمیر کی ایپل فیڈریشن ماہ مارچ میں دہلی میں احتجاجی دھرنا دیں گے اور ہم نے ملک کی دیگر بڑی کسان تنظمیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہماری حمایت کریں‘‘۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں سے بھی سامنے آنے کی اپیل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں ایل او سی کے قریب  مشتبہ ڈرون سرگرمی، سکیورٹی  فورسز کا سرچ آپریشن جاری

Next Post

سرینگر اور شوپیاں میںدو سی آر پی ایف اہلکاروں کی خودکشی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد

سرینگر اور شوپیاں میںدو سی آر پی ایف اہلکاروں کی خودکشی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.