پونچھ/15 جولائی
جموں کشمیر کے پونچھ ضلع میں جمعہ کو ’برادر کشی‘ کے ایک واقعہ میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع کے سورنکوٹ علاقے میں آرمی یونٹ میں پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق فائرنگ آج علی الصبح ہوئی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں ٹیریٹوریل آرمی بٹالین کے تین سے چار فوجی جوان زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم ان میں سے ایک دم توڑ گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔