بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

امرتاتھ یاترا: ہریانہ سے تعلق رکھنے والے یاتری کی حرکت قلب بند ہونے موت

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2022-07-15
in تازہ تریں
A A
بارہمولہ میں دریائے جہلم سے تین دنوں سے لاپتہ شخص کی لاش بر آمد
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/15 جولائی
پہلگام بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف سفر کے دوران ہریانہ سے تعلق رکھنے والے ایک یاتری کی راستے میں حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی ہے ۔
اس طرح رپورٹس کے مطابق پوتر گھپا علاقے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھ یاتریوں اور دو پورٹرس کی موت واقع ہوگئی۔
متوفین میں سے یاتریوں کی موت حرکت قلب بند ہونے یا سانس لینے میں دشواری پیدا ہونے سے واقع ہوگئی جبکہ دو پورٹرس راستے سے پھسل کر گرجانے سے لقمہ اجل بن گئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمعے کی صبح پہلگام بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف سفر کے دوران ہریانہ کے ایک یاتری کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوگئی۔انہوں نے متوفی یاتری کی شناخت66 سالہ مہا ویر پرساد ولد شری گپتا کے بطور کی۔
ان کا کہنا تھا کہ یاتری کو گرچہ پنجترنی میڈیکل فیسلٹی پہنچایا گیا تاہم وہاں موجود ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق جمعرات کو پنچترنی میں اتر پردیش کے متھورا سے تعلق رکھنے والے گوند سرن ولد مراری لال کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی جبکہ اندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ کلوالا سبرامانیم ولد کلوالا رام ناتھ کی پوتر گھپا کے درشن کے بعد لور گھپا پر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے 66 سالہ کارلیہ کانک لال دھمجی بھائی ولد کارلیہ دھمجی بھائی کی موت پہلگام میں ہوٹل ریجنٹ میں حرکت قلب بند ہونے سے واقع ہوئی جبکہ ہریانہ کے ستیہ ویر ولد پریتم کی پوتر گھپا کے ٹریک پر قدرتی طور موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کرناٹک کے میسور سے تعلق رکھنے والے 68 سالہ ڈی این باسا ورجا ولد نانجاپا نامی یاتری کی جمعرات کی شام دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی جبکہ ٹریک سے پھلس کر گر جانے سے دو پورٹرس لقمہ اجل بن گئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مہلوک پورٹرس میں سے ایک کی شناخت 22 سالہ امتیاز احمد ساکن زبلی پورہ بجبہاڑہ کے بطور ہوئی ہے جو سنگم کے نزیک گھوڑے سے گرجانے کے باعث لقمہ اجل بن گیا۔
دوسرے پورٹر کی بھی پوتر گھپا کی طرف سفر کے دوران پھسل کر گر جانے سے موت واقع ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق 30 جون سے شروع ہونے والی اس شری امرناتھ جی یاترا کے دوران اب تک 26 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں بادل پھٹنے کے واقعے کے نتیجے مییں جان بحق ہونے والے 15 یاتری شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اب تک ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے زائد از ڈیڑھ لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے ۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی

Next Post

پونچھ کے سرنکوٹ فوجی کیمپ میں پر اسرار فائرنگ، دو جوان از جان، دو زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پونچھ میں برادر کشی کے واقعہ میں فوجی ہلاک‘تین زخمی

پونچھ کے سرنکوٹ فوجی کیمپ میں پر اسرار فائرنگ، دو جوان از جان، دو زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.