جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سری نگر میں۲۰۲۴۔۲۵میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ: سرکار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سری نگر میں۲۰۲۴۔۲۵میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ: سرکار
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

جموں: جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں جمعہ کو سری نگر میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد، ڈاگ بائٹ واقعات اور شہریوں میں پیدا ہونے والی بے چینی کا معاملہ اس وقت نمایاں موضوع بن گیا جب رکن اسمبلی سلمان ساگر نے اس سنگین مسئلے کے حوالے سے جامع جواب طلب کیا۔
حکومت نے تسلیم کیا کہ شہر کے تقریباً تمام علاقوں میں آوارہ کتوں کے حملے شہریوں خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔
ہاؤسنگ و اربن ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بتایا کہ سری نگر میونسپل کارپوریشن نے آوارہ کتوں کی آبادی کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر نس بندی، ویکسینیشن، پناہ گاہوں کی تعمیر اور عوامی بیداری پروگرام شروع کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سری نگر میں اس وقت تین اینیمل برتھ کنٹرول سینٹرز کام کر رہے ہیں۔ ان مراکز میں مجموعی طور پر۱۸۲کینلز فعال ہیں، جن میں شالیمار، راولپورہ اور المنصور آلوچی باغ ہہامہ کے مراکز شامل ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق سال۲۰۲۳سے ستمبر۲۰۲۵تک۱۵ہزار۲۶۶آوارہ کتوں کی نس بندی کی گئی، جبکہ اسی مدت میں۱۵ہزار۷۲۵ کتوں کو ریبیز کے خلاف ویکسین دی گئی۔ سال۲۰۲۳میں۶ہزار۹۶۴ کتوں کی نس بندی کی گئی‘۲۰۲۴میں یہ تعداد بڑھ کر۷ہزار۳۶۷تک پہنچ گئی، جبکہ۲۰۲۵میں اب تک۹۳۵کتوں کی نس بندی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ویکسینیشن کے اعداد و شمار بھی اسی تناسب سے بڑھے، جہاں۲۰۲۳میں۷ہزار۱۶۰‘۲۰۲۴میں۷ہزار۵۴۶؍ اور۲۰۲۵میں اب تک۱۰۱۹کتوں کو ویکسین دی گئی۔
سرکاری اعداد و شمار میں ڈاگ بائٹ کے واقعات میں معمولی کمی سامنے آئی ہے۔ سال۲۰۲۴۔۲۵ میں سری نگر میں۵ہزار۱۳۵ڈاگ بائٹ کیسز رپورٹ ہوئے، جبکہ سال۲۰۲۵۔۲۶کے آٹھ ماہ میں۴ہزار۸۹۰کیسز ریکارڈ کیے گئے۔
حکومت نے واضح کیا کہ یہ اعداد و شمار مجموعی اینٹی ریبیز ویکسین کی فراہمی پر مبنی ہیں اور ان میں پالتو کتوں، بلیوں اور بندروں کے کیس بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
محکمہ نے بتایا کہ تمام اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین اور امیونوگلوبیولن کا مناسب ذخیرہ موجود ہے تاکہ متاثرین کو فوری علاج مل سکے۔ اس کے علاوہ شہر بھر میں میڈیا مہم، عوامی اعلانات، جِنگلز، پوسٹرز اور مذہبی مقامات پر آگاہی پروگرام کے ذریعے شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ آوارہ کتوں کا مسئلہ صرف جانوروں تک محدود نہیں بلکہ ایک بڑا شہری انتظامی چیلنج ہے، جس کے لیے طویل المدتی اور مربوط حکمتِ عملی پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر اور جموں میں ٹریفک جام سنگین مسئلہ، حکومت کا شہریوں کے لئے بڑے اقدامات کا اعلان

Next Post

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ اور سیاچن کا دورہ 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حکومت جموںکشمیر میں جنگل راج کی اجازت نہیں دے گی ‘
اہم ترین

’جموںکشمیر اپنی کہانیاں خود بیان کرے ‘

2026-09-11
لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان
اہم ترین

لداخ کو آرٹیکل۳۷۱کے تحت آئینی تحفظات، منفرد طرز کا منتخب ادارہ ملنے کا امکان

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
’بی جے پی کا قانونی نوٹس ’محبت نامہ‘اور باعث اعزاز ہے ‘
اہم ترین

’یہ تاریخی حقیقت ہے، معافی مانگنے کی کوئی ضرورت نہیں‘

2026-09-11
بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں
اہم ترین

بی جے پی ٹرانسپورٹ سیل کی سرینگر میں ٹرانسپورٹرز سے ملاقاتیں

2026-09-11
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

ڈوڈہ میں وائرل ویڈیو کے بعد پنچایت سیکریٹری معطل

2026-09-11
کپوارہ میں سرکاری ملازم منشیات فروش نکلا‘ گرفتار، براؤن شوگر بر آمد
اہم ترین

ریاسی میں مبینہ طور پر رشوت  لیتے ہو ئے پولیس افسر گرفتار

2026-09-11
وادی کے بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں موسلادھار بارش
اہم ترین

ڈی جی پی کا ڈوڈہ، کٹھوعہ  اور اودھم پور کے سنگم پر  مشترکہ سکیورٹی پوسٹ کا دورہ

2026-09-11
Next Post
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ اور سیاچن کا دورہ 

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ اور سیاچن کا دورہ 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.