ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ اور سیاچن کا دورہ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
فوج کی شمالی کمان کے سربراہ کا ایل او سی دورہ اور سیاچن کا دورہ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر: فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے سیاچن سیکٹر کا دورہ کیا اور وہاں تعینات دستوں کی جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
شرما نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں جدید جنگی چلینجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
یہ اطلاع فوج کی شمالی کمان نے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
پوسٹ میں کہا گیا’’ شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پرتیک شرما نے سیاچن برگیڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جنگی صلاحیت اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا‘‘۔
انہوں نے کہا  ’’فوجی سربراہ نے سیاچن’اسکی نوڈ‘کا بھی معائنہ کیا، تربیتی ڈھانچے اور اسکئینگ کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا اور انتہائی سخت موسمی اور جغرافیائی حالات میں تعینات جوانوں سے ملاقات کی‘‘۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ شمالی کمانڈر کے سربراہ  نے جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور لگن کی ستائش کرتے ہوئے تمام رینکس پر زور دیا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں تاکہ دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں جدید جنگی چلینجز کا موثر انداز میں مقابلہ کیا جا سکے۔
لیفٹیننٹ جنرل پرتیك شرما نے جمعہ کے روز کشمیر میں دراندازی روکنے کے لیے قائم انسداد دراندازی گرڈ کا تفصیلی جائزہ لیا اور لائن آف کنٹرول پر تعینات افواج کی آپریشنل تیاریوں کا باریکی سے معائنہ کیا۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سیکورٹی ایجنسیاں سرحدی علاقوں میں سرگرم درانداز گروہوں کی بڑھتی کوششوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں۔
فوج کی شمالی کمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ لیفٹیننٹ جنرل پرتیك شرما نے شمالی کشمیر کے سرحدی سیکٹر کا دورہ کرتے ہوئے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا، جہاں انہوں نے مختلف اگلی چوکیوں پر تعینات اہلکاروں سے براہِ راست بات چیت کی۔ بیان کے مطابق، فوجی کمانڈر نے جوانوں کے جنگی تجربے، حوصلے اور فرض کے تئیں غیرمتزلزل عزم‘‘ کی سراہنا کرتے ہوئے موجودہ موسمی اور جغرافیائی چیلنجوں سے نمٹنے میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو اہم قرار دیا۔
فوج نے مزید کہا کہ کمانڈر نے تمام رینکس کو ہدایت دی کہ وہ بدلتی جنگی ضروریات کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں مزید نکھار لائیں اور جدید ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال کریں تاکہ کسی بھی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردعمل یقینی بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ جنرل شرما نے سرحدوں پر نگرانی کے جدید طریقوں، سنسرز کے استعمال، ہائی ٹیک نگرانی نظام، اور موسمِ سرما میں دراندازی کے بدلتے رجحانات پر بھی بریفنگ حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہر چیلنج کا بھرپور جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہے اور مخالف عناصر کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے میدان میں مستعدی کے ساتھ موجود ہے۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف یونٹوں کے کمانڈروں سے ملاقات کی اور آپریشنل حکمت عملی، انٹیلی جنس شیئرنگ اور بین ایجنسی کوآرڈینیشن پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی اطمینان ظاہر کیا کہ انسداد دراندازی گرڈ مضبوط، فعال اور جدید خطوط پر استوار ہے۔
بیان کے مطابق، شمالی کشمیر میں موجود یونٹیں سخت موسم، دشوار گزار پہاڑی راستوں اور کم بصارت کی صورتحال کے باوجود اپنے فرائض کی ادائیگی میں ہمہ وقت چوکس ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل شرما کا یہ دورہ سرحدی پوزیشنز کو مزید مستحکم کرنے اور جوانوں کے حوصلوں کو بلند کرنے کے مقصد سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں۲۰۲۴۔۲۵میں 5 ہزار سے زائد کتے کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ: سرکار

Next Post

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کالعدم قرار، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط

ٹرمپ کے عالمی ٹیرف کالعدم قرار، امریکی سپریم کورٹ کا فیصلہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.