پیر, جولائی 20, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سنہا نے کٹرا میں شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا

’جموں کشمیر کی روح بھارت کی تہذیبی وراثت میں پیوست ہے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
سنہا نے کٹرا میں شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھ دیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

کٹرا: ایک تاریخی سنگ میل قائم کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج طویل عرصے سے متوقع شری شنکراچاریہ مندر کا سنگ بنیاد رکھا جو شری ماتا ویشنو دیوی مزار کے قریب پہاڑیوں پر تعمیر ہوگا۔
    یہ منصوبہ کئی دہائیوں بعد عملی شکل اختیار کر رہا ہے جس کا تصور پہلی بار۱۹۶۰کی دہائی میں پیش کیا گیا تھا۔
    مندر کمپلیکس پر 31.51 کروڑ روپے کے اخراجات شری ماتا ویشنو دیوی شرائن بورڈ برداشت کرے گا۔
    لیفٹیننٹ گورنر نے اعلان کیا کہ مندر کمپلیکس میں۵۰تجارتی دکانیں تعمیر کی جائیں گی جو مقدس مقصد کیلئے زمین عطیہ کرنے والے مالکان کو الاٹ کی جائیں گی۔
    ۲۰۲۵ میں شرائن بورڈ اور متعلقہ زمین مالکان کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پائی جس کے تحت مالکان نے۴۱کنال زمین عطیہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
    کٹرا کے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے اسپریچول گروتھ سنٹر میں ’سمردھ ناری، سمردھ بھارت‘ پروگرام کی صدارت بھی کی اور ریاسی و ملحقہ علاقوں کی خواتین سیلف ہیلپ گروپس سے بات چیت کی۔
    تقریب میں شرائن بورڈ کے اراکین سریش کمار شرما اور گنجن رانا، وائس چانسلر ایس ایم وی ڈی یو پروفیسر پرگتی کمار، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، سیکرٹری دیہی ترقی و پی آر محمد اعجاز اسد، ڈی آئی جی ادھم پور ریاسی رینج سارہ رضوی، سی ای او ایس ایم وی ڈی ایس بی سچن کمار ویشیا، ڈپٹی کمشنر ریاسی ندھی ملک، پولیس و سول انتظامیہ کے سینئر افسران اور خواتین سیلف ہیلپ گروپس کے اراکین نے شرکت کی۔
    ایل جی نے کہا میں تصور کرتا ہوں کہ آنے والے برسوں میں کٹرا عالمی شناخت حاصل کرے گا، سرمایہ کاری بڑھے گی، بہتر بنیادی ڈھانچہ قائم ہوگا، کاروبار فروغ پائے گا اور نوجوانوں کیلئے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا شرائن بورڈ ایک عالمی معیار کے ثقافتی و روحانی مرکز کے قیام کا تصور رکھتا ہے جو معاشرے کو پائیدار استحکام فراہم کرے گا۔
    سنہا نے کہا جموں و کشمیر کی روح بھارت کی تہذیبی وراثت میں پیوست ہے، اسی لیے گوروکل اقدام کے تحت نوجوانوں کو ویدک تعلیم فراہم کر کے مقدس روایات کے امین تیار کئے جائیں گے۔
    ایل جی سنہا نے بتایا کہ علاقائی معیشت کو فروغ دینے کیلئے مقامی سیلف ہیلپ گروپس، خواتین اور نوجوان کاروباری افراد سے خریداری کو ترجیح دی جا رہی ہے اور پوجا سامگری و پرساد کی سالانہ خریداری۵کروڑ روپے سے بڑھا کر۱۲کروڑ روپے کی جا رہی ہے
    ایل جی نے کہا اس اقدام کے تحت مزید۲۰ سیلف ہیلپ گروپس سپلائی چین میں شامل ہوں گے جس سے ریاسی، ادھم پور اور جموں کے تقریباً۱۵۰۰دیہی خواتین کو روزگار ملے گا اور آئندہ برسوں میں ان گروپس سے مجموعی خریداری۵۰کروڑ روپے تک بڑھائی جائے گی۔
    ایل جی نے کہا شرائن بورڈ نے ہمیشہ مقامی برادریوں کی فلاح کو ترجیح دی ہے، اس نے نہ صرف بڑے پیمانے پر روزگار پیدا کیا بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر یونین ٹیریٹری کی نئی سماجی و ثقافتی شناخت بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
    سنہا نے کہا حالیہ اجلاس میں شرائن بورڈ نے مزار اور اطراف کو بھارت کے نمایاں روحانی مرکز میں تبدیل کرنے کیلئے اہم فیصلوں کی منظوری دی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں رمضان کا چاند نظر آ گیا‘آج سے روزے شروع

Next Post

مالی سال۲۰۲۵:’قرض ایک لاکھ۳۷ہزار کروڑ روپے‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۳ء۳۵ڈگری سینٹی گریڈ :سرینگر میں دوسرا گرم ترین دن
اہم ترین

۳۵ء۹ڈگری سینٹی گریڈ:کشمیر جھلس رہا ہے

2026-07-20
نشہ مکت جموں کشمیر کیلئے ۱۰۰  روزہ مہم
اہم ترین

’جموں کشمیر کو علم و ادب اور تحقیق کا قومی مرکز بنانا ہمارا ہدف‘

2026-07-20
محبوبہ کا این سی پر جنوبی کشمیر کو نظر انداز کرنے کا الزام
اہم ترین

پی ڈی پی کاجنتر منتر پر این سی کے مجوزہ اجلاس میں مشروط آمادگی کا اظہار

2026-07-20
نئی پارلیمنٹ کی عمارت روایت اور جدیدیت کا حسین امتزاج
اہم ترین

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں ہنگامہ آرائی کے آثار ‘ حکومت اور اپوزیشن آمنے سامنے

2026-07-20
اہم ترین

محمد جعفر اخون ’پارٹی مخالف  سرگرمیوں‘ پر چھ برس کیلئے خارج

2026-07-20
جموں کشمیر پولیس میں انسپکٹر سطح پر بڑے پیمانے پر رد و بدل
اہم ترین

پونچھ میں۲۵کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ہیروئن ضبط

2026-07-20
شوپیاں گرینیڈ حملے میں ملوث تین افراد گرفتار، اسلحہ بر آمد:پولیس
اہم ترین

راجوری اور کٹھوعہ میں مبینہ مویشی اسمگلر  سمیت دو افراد پی ایس اے کے تحت نظر بند

2026-07-20
پراپرٹی ٹیکس کے خلاف جموں جزوی طور پر بند
اہم ترین

بھدرواہ فائرنگ میں نوجوان کی ہلاکت پر ڈوڈہ اور کشتواڑ میں جزوی بند

2026-07-20
Next Post
مالی سال۲۰۲۵:’قرض ایک لاکھ۳۷ہزار کروڑ روپے‘

مالی سال۲۰۲۵:’قرض ایک لاکھ۳۷ہزار کروڑ روپے‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.