ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

۲۰۹ کروڑ روپے جعلی سرمایہ کاری کے گھپلے کا پردہ فاش

ہریانہ کے ڈاکٹر سمیت۹گرفتار/’منافع کا جھانسہ دیتے تھے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
۲۰۹ کروڑ روپے جعلی سرمایہ کاری کے گھپلے کا پردہ فاش
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: جموں و کشمیر پولیس نے ایک بڑے بین الاقوامی آن لائن انویسٹمنٹ اسکیم کو بے نقاب کرتے ہوئے۲۰۹کروڑ روپے کی جعلسازی میں ملوث ہریانہ کے ایک ایم بی بی ایس ڈاکٹر سمیت۹؍افراد کو گرفتار کرلیا۔
یہ کارروائی اُس شکایت کے بعد عمل میں لائی گئی جو صفاپورہ گاندربل کے فردوس احمد میر نے اپنی شناخت کے غلط استعمال اور آن لائن دھوکہ دہی کے سلسلے میں درج کرائی تھی، جس پر پولیس اسٹیشن گاندربل میں ایف آئی آر نمبر۸/۲۰۲۶درج کی گئی۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل احمد پوسوال نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی، جس میں سائبر فراڈ کے ماہرین کو بھی شامل کیا گیا۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ سوشل میڈیا اور گوگل پر paisavault.com جیسی جعلی ٹریڈنگ ویب سائٹس کے ذریعے ملک بھر کے لوگوں کو ’کروڑوں کے منافع‘ کا جھانسہ دے کر رقم ہڑپ کی جارہی تھی۔
پولیس کے مطابق جیسے ہی لوگ ان فیک پلیٹ فارمز پر سرمایہ کاری کرتے تھے، ان کی رقم کو فوری طور پر کشمیر کے مختلف اضلاع بشمول بڈگام، سری نگر، گاندربل، بارہمولہ وغیرہ کے بینک کھاتوں میں منتقل کیا جاتا تھا۔
وہاں سے ملوث افراد اس رقم کو مزید کئی کھاتوں میں منتقل کرکے ٹریل مٹانے کی کوشش کرتے تھے، جن میں کچھ لین دین ملک سے باہر تک بھی پہنچائے جاتے تھے۔
اس پورے ریکیٹ کا مرکزی سرغنہ ایکانت یوگدت عرف ڈاکٹر مورفین کو ہریانہ کے حصار سے گرفتار کیا گیا، جو ایم بی بی ایس کی تعلیم کے دوران فلپائن میں چینی افراد کے ساتھ رابطے میں آیا تھا۔
اس کے ساتھ کشمیر کے کئی مقامی ساتھی—محمد ابراہیم شاہ عرف یاور، ناصر احمد گنائی، مقصود احمد عرف ڈاکٹر البرٹ، تنویر احمد عرف ڈاکٹر مارٹن،توسیف احمد میر (سرکاری ٹیچر)، خورشید احمد اور اسحاق احمد—بطور ریجنل ہیڈ اور اکاؤنٹ موبلائزر کام کرتے تھے۔
یہ لوگ کم آمدنی والے افراد سے ان کے بینک اکاؤنٹس اوراے ٹی ایم کارڈز ماہانہ۸سے۱۰ہزار روپے کے بدلے حاصل کرتے تھے۔ پولیس کے مطابق بینک ملازمین کی مداخلت بھی سامنے آئی ہے، جو فراڈ میں استعمال ہونے والے کیو آر کوڈ مہیا کرتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فراڈ کرنے والے لوگ باقاعدہ ٹیلی گرام چینلز چلاتے تھے جہاں نئے کیو آر کوڈ اپلوڈ کیے جاتے تھے تاکہ اکاؤنٹس منجمد ہونے کی صورت میں فوراً متبادل استعمال کیا جا سکے۔
پولیس نے اب تک۸۳۵بینک اکاؤنٹس کی نشاندہی کی ہے جن میں سے۲۹۰؍اکاؤنٹس میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کا جائزہ لینے پر۲۰۹کروڑ روپے کی رقم کا انکشاف ہوا ہے، جبکہ مکمل جانچ کے بعد یہ رقم۴۰۰کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔
مرکزی ملزم ایکانت یوگدت کو چین سے واپسی پر دہلی ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر۸ملزمان کو کشمیر کے مختلف اضلاع سے دھر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ رقم کے مکمل بہاؤ کا سراغ لگایا جائے اور ملزمان کی جائیدادیں ضبط کی جائیں۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ جعلی ویب سائٹس کے جھانسے میں نہ آئیں اور اپنا بینک اکاؤنٹ معمولی رقم کے بدلے کسی کو نہ دیں۔ متاثرہ افراد اپنی شکایات cybercrime.gov.in یا ہیلپ لائن 1039 پر درج کرا سکتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں بڑھ گئیں

Next Post

وزیر اعظم کا انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا افتتاح ‘ اسٹارٹ اپس سے تبادلہ خیال

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
وزیر اعظم کا انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا افتتاح ‘ اسٹارٹ اپس سے تبادلہ خیال

وزیر اعظم کا انڈیا اے آئی امپیکٹ ایکسپو کا افتتاح ‘ اسٹارٹ اپس سے تبادلہ خیال

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.