ہفتہ, ستمبر 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں بڑھ گئیں

’جتنے زیادہ سیاح آئیں گے ہماری آمدنی اتنی بہتر ہوگی‘ پہلگام حملے کے بعد سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی آئی تھی‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز سے سیاحت کی بحالی کی امیدیں بڑھ گئیں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

سرینگر: ۲۳فروری سے جموں و کشمیر کے گلمرگ میں شروع ہونے والے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں۷۰۰سے زائد کھلاڑیوں اور آفیشلز کی شرکت متوقع ہے۔
اسکی اسسٹنٹ محمد رفیق چیچی نے کہا’’اس موسمِ سرما میں اچھی برف باری ہوئی ہے جو اسکیئنگ اور سلجنگ سرگرمیوں کے لیے حوصلہ افزا ہے۔ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز یہاں ہو رہے ہیں اور اس سے ہمیں روزگار کمانے میں مدد ملے گی‘‘۔
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کے آئس مقابلوں کا پہلا مرحلہ اس سال۲۰سے۲۶جنوری تک لداخ کے لیہہ میں منعقد ہوا، جبکہ برفانی مقابلوں پر مشتمل دوسرا مرحلہ۲۳سے۲۶فروری تک گلمرگ میں ہوگا۔
محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جاری کردہ ایک ویڈیو میں چیچی نے کہا’’گلمرگ تیار ہے، آپ کا انتظار ہے‘‘۔
گلمرگ میں چار میڈل مقابلے ہوں گے جن میں اسکی ماؤنٹینئرنگ، الپائن اسکیئنگ، نارڈک اسکیئنگ (کراس کنٹری) اور سنو بورڈنگ شامل ہیں۔ تقریباً۴۰۰ کھلاڑی مقابلوں میں حصہ لیں گے جبکہ الپائن اسکیئنگ میں سب سے زیادہ شرکت متوقع ہے۔
قریبی علاقے ٹنگمرگ کے سیاحتی گائیڈ اعجاز احمد وانی نے کہا کہ گلمرگ اور اطراف کے علاقوں کے بڑی تعداد میں نوجوان سیاحت سے وابستہ سرگرمیوں سے روزگار کماتے ہیں۔
وانی نے کہا’’جتنے زیادہ سیاح آئیں گے ہماری آمدنی اتنی بہتر ہوگی۔ گزشتہ سال پہلگام حملے کے بعد سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی آئی تھی، تاہم اب سیاح دوبارہ آنا شروع ہوگئے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ ونٹر گیمز کشمیر میں سیاحت کے لیے ایک اچھے سال کی شروعات ثابت ہوں گے‘‘۔
مرکزی وزیر کھیل و امور نوجوانان منسکھ منڈاویا نے گزشتہ ہفتے کھیلو انڈیا ونٹر گیمز۲۰۲۶کے گلمرگ مرحلے کی تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا’’سرمائی اولمپکس کے فوراً بعد گلمرگ مرحلہ ہو رہا ہے اور یہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کی میزبانی کے لیے بہترین وقت ہے‘‘۔
یہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کا چھٹا ایڈیشن ہوگا اور تمام چھ ایڈیشن جموں و کشمیر اور لداخ میں منعقد ہوئے ہیں۔
ا منڈاویا  نے مزید کہا کہ لیہہ میں کامیاب پہلے مرحلے کے بعد جموں و کشمیر میں بھی اسی طرح کا جوش و خروش دیکھنے کو ملے گا۔
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز۲۰۲۵کے اختتام پر بھارتی فوج۱۸تمغوں کے ساتھ ٹیم درجہ بندی میں پہلے نمبر پر رہی، جبکہ ہماچل پردیش دوسرے، لداخ تیسرے، مہاراشٹر چوتھے اور تمل ناڈو پانچویں نمبر پر رہے۔
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز۲۰۲۶ کے لداخ مرحلے کے اختتام پر ہریانہ چار طلائی تمغوں کے ساتھ میڈل ٹیبل پر سرفہرست رہا، اس کے بعد لداخ، مہاراشٹر اور تلنگانہ رہے۔ ۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’کشمیر میں ماہ رواں کے اختتام تک بڑے پیمانے پر برفباری یا بارشوں کا کوئی امکان نہیں‘

Next Post

۲۰۹ کروڑ روپے جعلی سرمایہ کاری کے گھپلے کا پردہ فاش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

سرینگرو جموں ماسٹر پلان میں مجوزہ ترمیم پر غور

2026-09-04
یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے
اہم ترین

یومِ اساتذہ:ملک میں ہر سال ۵ستمبر کو یوم اساتذہ کیوں منایا جا تا ہے

2026-09-04
لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری
اہم ترین

لداخ کے تمام۷ ؍ اضلاع میں خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسلوں کے قیام کی منظوری

2026-09-04
  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ
اہم ترین

  آئی جی پی کشمیر کا ضلع اننت ناگ میں سکیورٹی صوتحال کا جائزہ

2026-09-04
 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات
اہم ترین

 سنہا کی دہلی میں مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات

2026-09-04
یاسین ملک کے خلاف سزائے موت کی این آئی اے کی اپیل پر دہلی ہائی کورٹ 22 اپریل کو سماعت کرے گی
اہم ترین

 یاسین ملک کاپاکستانی اہلیہ سے طلاق کا فیصلہ

2026-09-04
بانڈی پورہ میں لشکر طیبہ کے دو جنگجو معاونین گرفتار:پولیس
اہم ترین

ریاسی کے جنگلات میں ’’جنگی نوعیت‘‘ کا اسلحہ و گولہ بارود برآمد، گرینیڈ اور 184 کارتوس ضبط

2026-09-04
اے سی بی کی کارروائی کے بعد فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے چار اہلکار معطل
اہم ترین

طویل غیر مجاز غیر حاضری پر ڈاکٹر  کو ملازمت سے برطرف کردیا

2026-09-04
Next Post
۲۰۹ کروڑ روپے جعلی سرمایہ کاری کے گھپلے کا پردہ فاش

۲۰۹ کروڑ روپے جعلی سرمایہ کاری کے گھپلے کا پردہ فاش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.