منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-07-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
جموں خطے میں بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاریاں جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پونچھ میں مٹی کا مکان منہدم‘ مزید۷؍ افراد جاں بحق؛ ہلاکتیں بڑھ کر۲۳

پونچھ لینڈ سلائیڈنگ سانحہ‘سنہا اظہارِ افسوس‘ فوری امداد کی ہدایت

متعلقہ

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

(ویب ڈیسک )

جموں؍۲۰ جولائی

جموں خطے میں مسلسل موسلا دھار بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

پیر کے روز ضلع پونچھ کے لورن گاؤں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مٹی کا ایک مکان منہدم ہونے سے مزید سات افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد گزشتہ دو روز کے دوران بارش سے متعلق مختلف واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر۲۳ ہوگئی ہے۔

ادھر پونچھ اور راجوری اضلاع میں خراب موسمی حالات کے باعث ریسکیو اور امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہیں، جبکہ کم از کم سات افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق تازہ واقعہ پیر کی صبح پونچھ ضلع کے بالائی علاقے لورن گاؤں میں پیش آیا، جہاں مسلسل بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر مٹی سے تعمیر کیا گیا ایک رہائشی مکان مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔ اس دلخراش حادثے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس، فوج، ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، تاہم مسلسل بارش کے باعث ریسکیو آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اس تازہ سانحے سے قبل پیر کے روز بارش سے متعلق مختلف حادثات میں مزید چار افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ ضلع ڈوڈہ میں صبح تقریباً۹بج کر۳۰ منٹ پر جموں۔کشتواڑ قومی شاہراہ پر رگی نالہ کے قریب ایک پہاڑی سے بھاری چٹان لڑھک کر ایک مسافر بس پر آگری، جس کے نتیجے میں منیش کمار ہلاک جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو کارروائی کے دوران بس سے ایک نامعلوم شخص کی لاش بھی برآمد ہوئی، جس کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں۔ اس حادثے کے باعث قومی شاہراہ بھی بند ہوگئی، جبکہ دو نجی گاڑیاں بھی چٹانوں کی زد میں آئیں، تاہم ان میں سوار افراد محفوظ رہے۔

ایک اور حادثے میں ضلع ڈوڈہ کے کشتی گڑھ علاقے میں شیو دیوی نامی خاتون اپنے گھر کے قریب پہاڑی سے گرنے والے پتھر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔

ادھر راجوری کے سلانی علاقے میں اتوار کو فلیش فلڈ کے دوران بہہ جانے والے وقاص احمد کی لاش پیر کی صبح دریا سے برآمد کر لی گئی۔

حکام کے مطابق اتوار کو آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں پونچھ میں۱۰؍ اور راجوری میں۲؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تازہ سات ہلاکتوں کے بعد صرف پونچھ ضلع میں بارش سے ہونے والی اموات کی تعداد۱۷ تک پہنچ گئی ہے، جبکہ مجموعی طور پر جموں خطے میں گزشتہ دو روز کے دوران۲۳؍افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ پونچھ میں چھ جبکہ راجوری میں محکمہ جل شکتی کا ایک ملازم تاحال لاپتہ ہے، جن کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیمیں مسلسل کوششیں کر رہی ہیں۔

پونچھ اور راجوری اضلاع میں پیر کی صبح تقریباً۳ بجے دوبارہ شروع ہونے والی بارش آخری اطلاعات موصول ہونے تک بلا تعطل جاری رہی، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، راستوں پر پھسلن اور حد نگاہ میں کمی نے امدادی کارروائیوں کو انتہائی دشوار بنا دیا ہے۔

پولیس، فوج، ایس ڈی آر ایف، سول ڈیفنس کے اہلکار اور مقامی رضاکار خراب موسمی حالات کے باوجود متاثرہ علاقوں میں امدادی اور تلاش کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے باعث مزید لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک سیلاب کا خطرہ برقرار ہے، جس کے پیش نظر حساس علاقوں کے رہائشیوں کو انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دریں اثنا محکمۂ موسمیات نے۲۳جولائی تک جموں و کشمیر میں درمیانی سے شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے مختلف اضلاع کے لیے الرٹ جاری کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ دریا، ندی نالوں اور دیگر آبی ذخائر کے قریب جانے سے گریز کریں اور غیر ضروری سفر سے حتی الامکان اجتناب برتیں۔

وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ۲۴ جولائی تک ہر چھ گھنٹے بعد صورتحال سے متعلق رپورٹ پیش کی جائے تاکہ امدادی سرگرمیوں اور حالات کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے موسمی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔

اس دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ضلع پونچھ میں مسلسل بارش کے باعث پیش آئے المناک لینڈ سلائیڈنگ کے حادثے میں سات افراد کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری امداد، بازآبادکاری اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مسلسل موسلا دھار بارش کے نتیجے میں پیش آنے والی اس المناک لینڈ سلائیڈنگ نے سات قیمتی جانیں چھین لی ہیں، جس سے پورا خطہ سوگوار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے پیغام میں کہا’’پونچھ میں شدید بارش کے باعث پیش آنے والی المناک لینڈ سلائیڈنگ میں سات قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ میں اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘‘۔

سنہا نے سینئر انتظامی حکام کو ہدایت دی کہ متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچائی جائے، انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے اور زمینی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے تاکہ امدادی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رہیں۔

حکام کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ضلع پونچھ کے لورن علاقے کے دومیل ڈھوک نندی چول میں پیش آیا، جہاں مسلسل شدید بارش کے باعث ایک بڑے پیمانے پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور ملبے تلے دب کر خواتین اور بچوں سمیت سات افراد جان کی بازی ہار گئے۔

انتظامیہ نے متاثرہ علاقے میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جبکہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے ساتھ ساتھ متاثرہ خاندانوں تک ہر ممکن امداد بروقت پہنچانے کے اقدامات جاری ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

Next Post

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

2026-07-21
 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب
اہم ترین

 بارش سے سرینگر کے کئی علاقے زیرِ آب‘ نکا س آب کا ناقص نظام پھر بے نقاب

2026-07-21
جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی
اہم ترین

جموں کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی

2026-07-21
 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر
اہم ترین

 دہلی میں ریاستی درجے کی بحالی کا این سی احتجاج سی جے پی مظاہرے کی نذر

2026-07-21
 موجودہ شکل میں سندھ   طاس معاہدہ دوبارہ نافذ   نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع
اہم ترین

 موجودہ شکل میں سندھ  طاس معاہدہ دوبارہ نافذ  نہیں ہوگا:حکومتی ذرائع

2026-07-21
چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا  نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے
اہم ترین

چنار بک فیسٹیول میں شبھانشو شکلا نے خلائی سفر کے دلچسپ قصے سنائے

2026-07-21
سے ۵۱اگست تک جموں صوبے میں شدید بارشوں کا امکان خراب موسم کے باعث پونچھ میں دوسرے روز بھی اسکول بند رہے
اہم ترین

 شدید بارش، آندھی اور بجلی گرنے کے خدشات کے باعث بجلی کے کھمبوں، تاروں اور  ٹرانسفارمروںسے دور رہنے کی اپیل 

2026-07-21
 بی جے پی وفد کا پونچھ اور راجوری   کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ
اہم ترین

 بی جے پی وفد کا پونچھ اور راجوری  کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

2026-07-21
Next Post
 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

 ریاستی درجے کی بحالی‘این سی کادہلی میں احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.