جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

آٹھ معطل ارکانِ پارلیمنٹ کی بحالی کے لیے اپوزیشن کا واک آؤٹ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-12
in قومی خبریں
A A
لوک سبھا میں اپوزیشن کاحکومت سے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کامطالبہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) انڈیا اتحاد کے آٹھ اراکین پارلیمنٹ کی معطلی ختم کرنے کے مطالبے پر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے بدھ کے روز لوک سبھا میں ہنگامہ کیا اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
صبح 11 بجے جیسے ہی وقفۂ سوالات شروع ہوا، انڈیا اتحاد کے معطل ارکان کی معطلی ختم کرنے کے مطالبے پر اپوزیشن ارکان نعرے بازی اور ہنگامہ کرنے لگے۔ کئی ارکان ایوان کے وسط میں آ کر شور مچانے لگے اور ’’انصاف کرو‘‘، ’’معطلی واپس لو‘‘ کے نعرے لگائے۔
سماجوادی پارٹی اور ترنمول کانگریس کے ارکان بھی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر کانگریس ارکان کی حمایت کر رہے تھے۔
اس دوران پریذائیڈنگ افسر پی سی موہن نے وقفۂ سوالات کی کارروائی جاری رکھی۔ جب ہنگامے اور نعرے بازی کا کوئی اثر ہوتا نظر نہ آیا تو اپوزیشن ارکان احتجاجاً ایوان سے باہر چلے گئے۔ اپوزیشن ارکان وقفۂ سوالات ختم ہونے تک ایوان سے باہر رہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ اسپیکر کی کرسی کی جانب کاغذ پھاڑ کر پھینکنے اور ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالنے کے الزام میں کانگریس کے سات اور سی پی آئی (ایم) کے ایک رکن کو 3 فروری کو بجٹ سیشن کی بقیہ مدت کے لیے معطل کر دیا گیا تھا۔

وائی فائی کنیکٹیویٹی کا ہدف سال 2030 تک حاصل کر لیا جائے گا: سندھیا
نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) مواصلات کے وزیر جیوترادتیہ سندھیا نے بدھ کو لوک سبھا کو بتایا کہ وائی فائی کنیکٹیویٹی کا ہدف 2030 تک حاصل کر لیا جائے گا۔
مسٹر سندھیا نے وقفہ سوال کے دوران بتایا کہ وائی فائی کنیکٹیویٹی کے ہدف کا 50 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ سال 2030 تک ہدف سے زیادہ حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک 5جی ٹیکنالوجی کے معاملے میں دنیا کے ساتھ چل رہا ہے۔ فی الحال، ملک میں 99.9 فیصد اضلاع میں 5جی خدمات دستیاب ہیں اور اس وقت 5 جی کے 40 کروڑ سے زیادہ صارفین ہیں۔ سال 2030 تک یہ تعداد 40 کروڑ سے بڑھ کر 100 کروڑ ہوجائے گی۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش کے میانمار کی سرحد سے متصل وجے نگر علاقے کے کچھ علاقوں میں مواصلاتی خدمات فراہم کرانے میں کچھ مشکلات ہیں، جنہیں ریاست کے وزیر اعلیٰ سے بات چیت کرکے اسے دور کرنے کی کوششیں کی جائیں گی۔ اس علاقے میں بنیادی مواصلاتی خدمات فراہم کرنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔
مواصلات کے وزیر مملکت ڈاکٹر چندر شیکھر پیماسانی نے بتایا کہ ملک کے 2 لاکھ 14 ہزار گرام پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑدیا گیا ہے۔ جب بھارت نیٹ کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگا تو باقی 40,000 گرام پنچایتوں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑ دیا جائے گا۔ ہر گاؤں کو آپٹیکل فائبر سے جوڑا جائے گا۔
مسٹر پیماسانی نے کہا کہ محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن کے ہرسرکل کے کام کاج کا وقتاً فوقتاً جائزہ لیا جاتا ہے اور جو بھی مسائل اور مشکلات پیش آتی ہیں ان کو حل کیا جاتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

امریکہ سے تجارتی معاہدہ کسانوں کے لیے تباہ کن طوفان ہوگا: راہل گاندھی

Next Post

ہندوستان نے سوشل میڈیا پر گرفت مضبوط کر دی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’مغربی بنگال میں یکساں سول کوڈ نافذ کریں گے‘
قومی خبریں

مودی گجرات، دادرا اور نگر حویلی، دمن اور دیو میں 21,700 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے

2026-06-05
انڈیا بلاک جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کو یقینی بنائے گا: راہل گاندھی
قومی خبریں

مودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی

2026-06-05
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈبلیو ایف آئی کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کے ریمارکس کو ہٹانے سے کیا انکار

2026-06-05
پنجاب میں ہم نے اپنا پہلا وعدہ پورا کیا: کیجریوال
قومی خبریں

تعلیم کے شعبے میں پنجاب بنا ملک میں نمبر ون : کیجریوال

2026-06-05
قصوروا روں کو بخشا نہیں جائیگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی:مودی
قومی خبریں

مودی نے ڈنمارک کی وزیر اعظم فریڈرکسن کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

2026-06-04
وقف ترمیمی قانون پر عدالت عظمی کا حکم اپوزیشن پارٹیوں کی جیت ہے : کانگریس
قومی خبریں

دھرمیندر پردھان کو بچانے کی وجہ بتائیں مودی: کانگریس

2026-06-04
خواتین بل پر صدر کے دستخط :ناری شکتی وندن ادھینیم ہندوستان میں قانون بن گیا
قومی خبریں

صدرجمہوریہ، وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ سمیت تمام اہم رہنماؤں نے مالویہ نگرآتش زدگی سانحہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
Next Post
ہندوستانی صارفین سوشل میڈیا پر۳گھنٹے سے زیادہ گزارتے ہیں‘ گیمنگ پرروزانہ۴۶ منٹ : رپورٹ

ہندوستان نے سوشل میڈیا پر گرفت مضبوط کر دی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.