پیر, اکتوبر 26, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گوئل نے برلن میں جرمن صنعت کے سرکردہ افراد اور تحقیقی اداروں کے نمائندوں سے ملاقات کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-10-25
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

نئی دہلی، 24 اکتوبر (یو این آئی) صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے 23 اکتوبر کو برلن میں مختلف پروگراموں میں شرکت کے ساتھ جرمنی کا اپنا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کیا۔ اس دوران انہوں نے جرمن حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں، صنعت کے سرکردہ افراد، تحقیقی اداروں کے نمائندوں اور ہندوستانی برادری کے ارکان سے ملاقات کی۔
مسٹر پیوش گوئل نے جرمن فیڈرل چانسلری میں اقتصادی اور مالیاتی پالیسی کےصلاح کار اور جی 7 / جی 20 شیرپا مسٹر لیون ہولے کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کی۔ ا س ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اور ہندوستان اور جرمنی کے درمیان اقتصادی و سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر موصوف نے سی ای او، سیمنز ہیلتھینیرز اے جی ،مسٹر برنڈ مونٹاگ ، برٹلس مین کے ایگزیکٹو بورڈ کے رکن اور برٹلس مین انویسٹمنٹس کے سی ای او مسٹر کارسٹن کوسفیلڈ اور ووکس ویگن اے جی کے سی ایف او اور اسکوڈا آٹو کے سی ای او مسٹر ہولگر پیٹرز سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں دونوں ممالک کے درمیان کاروباری شراکت داری، سرمایہ کاری اور صنعتی تعاون کو وسعت دینے کے مواقع تلاش کیے گئے۔
مسٹرگوئل نے جدید صنعتی ٹیکنالوجیز اور اختراع میں تعاون پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ممتاز جرمن صنعتی تحقیقی اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ اس کے علاوہ، ساتھ آئے ہوئے ہندوستانی کاروباری وفد کے ارکان نے دوطرفہ کاروباری تعاون کے مواقع تلاش کرنے کے لیے جرمن صنعت کے نمائندوں اور سیکٹرل ایسوسی ایشنز کے ساتھ مختلف شعبہ جاتی گول میز کانفرنسوں میں حصہ لیا۔
مسٹر گوئل نے برلن میں مقیم ہندوستانی تارکین وطن کے ارکان سے بھی بات چیت کی اور میڈیا سے خطاب کیا۔
تحقیق اور اختراع کے ایکو سسٹم کے ساتھ اپنی وابستگی کے حصے کے طور پر، مسٹر گوئل نے جرمنی میں موجود ہندوستانی سائنس اور ٹیکنالوجی کے محققین اور طلبہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے منتخب فرون ہوفر انسٹی ٹیوٹس کے سربراہان کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس بھی کی، جس میں مائیکرو الیکٹرانکس، پاور الیکٹرانکس، لاجسٹکس، اسمارٹ مینوفیکچرنگ، صنعتی اختراع اور بیٹری ٹیکنالوجیز جیسے شعبے شامل تھے۔ گفتگو میں ہندوستان اور جرمنی کے درمیان تحقیقی تعاون اور صنعت و تعلیمی اداروں کی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے راستے تلاش کیے گئے۔
ان پروگراموں نے ہندوستان-جرمنی اسٹریٹجک شراکت داری کے بڑھتے ہوئے دائرے کو اجاگر کیا، خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری، جدید مینوفیکچرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی، تحقیق اور صنعتی تعاون کے شعبوں میں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن: مقررہ وقت سے پانچ ماہ پہلے 11 کروڑ فارمر آئی ڈی بنیں، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے خوشی کا اظہار کیا

Next Post

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے
قومی خبریں

مودی کل وارانسی میں گارمنٹ فیکٹری اور بھونیشور میں ریزرو بینک کے ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کریں گے

2026-10-25
ڈیزل، پٹرول، گیس کا مسئلہ پارلیمنٹ میں نہیں اٹھانے دیتی حکومت: کانگریس
قومی خبریں

رام لیلا میدان کی عظیم ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں کانگریس کی مسلسل دوسرے دن میٹنگ

2026-10-25
مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت
قومی خبریں

مجاہدین آزادی پیریا مرودو اور چنّا مرودو کو یومِ شہادت پر رادھا کرشنن کا خراجِ عقیدت

2026-10-25
برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا
قومی خبریں

برکس پارلیمانی فورم کے اجلاس میں ایران شرکت نہیں کرے گا

2026-10-25
خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ
قومی خبریں

خلیج بنگال میں 26 اکتوبر تک سمندری طوفان آنے کا خدشہ

2026-10-25
دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں
قومی خبریں

دہلی میں کوریا کلچر ڈے 2026کا انعقاد، کے۔ پاپ اور کوریائی ثقافت کی جھلکیاں

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

2026-10-25
قومی خبریں

ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن: مقررہ وقت سے پانچ ماہ پہلے 11 کروڑ فارمر آئی ڈی بنیں، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے خوشی کا اظہار کیا

2026-10-25
Next Post
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام

کانگریس نے پانچ ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے لیے وار روم کے سربراہ مقرر کیے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.