منگل, اکتوبر 27, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ساسکی اسکیم پر وحید پرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا 

’اس کے طویل المدتی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ہاؤس کمیٹی  تشکیل دی جائے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-10
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
ساسکی اسکیم پر وحید پرہ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

جموں: پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے رکن اسمبلی وحید الرحمٰن پرہ نے پیر کو جموں و کشمیر میں اسپیشل اسسٹنس ٹو اسٹیٹس فار کیپیٹل انویسٹمنٹ(ایس اے ایس سی آئی،ساسکی) اسکیم کے نفاذ پر سوال اٹھاتے ہوئے اس کے طویل مدتی اثرات کا جائزہ لینے کیلئے ہاؤس کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔
اسمبلی میں معاملہ اٹھاتے ہوئے پرّا نے الزام لگایا کہ اس اسکیم کے تحت قرض کا عنصر یونین ٹیریٹری کیلئے سنگین مالی نتائج پیدا کر سکتا ہے اور حکومت سے وضاحت طلب کی کہ آیا یہ ’محفوظ اور محفوظ تر‘ ہے یا نہیں۔انہوں نے عمر عبداللہ حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ ان کے خدشات کا جواب دینے کے بجائے ایوان کی کارروائی متاثر کر رہی ہے۔
اسمبلی کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پرّا نے کہا’’میں نے کوئی غلط مطالبہ نہیں کیا۔ میں نے صرف کہا کہ ایک ہاؤس کمیٹی بنائی جائے۔ چونکہ کانگریس ان کی اتحادی ہے، طارق حمید قرہ صاحب کو ہاؤس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جائے اور ان کی نگرانی میں دیکھا جائے کہ یہ ساسکی قرض جموں و کشمیر کیلئے محفوظ ہے یا خطرناک‘‘۔
ان کاکہنا تھا ’’نئے قرض لینے کی ضرورت پر سوال اٹھاتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ مختص فنڈز کا بڑا حصہ ابھی خرچ نہیں ہوا‘‘۔
پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی نے کہا’’جب مختلف مدات کے تحت پہلے ہی رقم خرچ نہیں ہوئی تو کیا ہمیں بازار سے قرض لینے دینا چاہیے؟ سی آر ایف فنڈز خرچ نہیں ہوئے، دیگر ذرائع کے فنڈز خرچ نہیں ہوئے۔ حکومت کا صرف۱۲فیصد خرچ ہوا ہے اور تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے غیر استعمال شدہ ہیں‘‘۔
پرہ نے الزام لگایا کہ ساسکی اسکیم گرانٹ نہیں بلکہ مرکزی حکومت کی جانب سے مارکیٹ سے لیا جانے والا قرض ہے۔انہوں نے کہا’’آپ ہمیں کیوں رہن رکھ رہے ہیں؟ کس کی ہدایت پر یہ کیا جا رہا ہے؟ کیا اس کے نفاذ سے پہلے ایوان سے پوچھا گیا یا حکومت سے مشاورت کی گئی؟‘‘انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس اسکیم سے جموں و کشمیر کے وسائل اور بنیادی ڈھانچے کی نجکاری ہو سکتی ہے۔
پی ڈی پی کے ممبر اسمبلی نے کہا’’یہ انفراسٹرکچر ترقی کیلئے نہیں۔ اسپیشل اسسٹنس اسکیم کے نام پر یہ قرض جموں و کشمیر کی زمین، اداروں، دریاؤں، پہاڑوں اور دیہات کو رہن رکھ رہا ہے‘‘۔
ترقیاتی اخراجات کا حوالہ دیتے ہوئے پرّا نے کہا کہ مجموعی بجٹ کا صرف چھوٹا حصہ استعمال ہوا ہے۔انہوں نے کہا’’اگر کل بجٹ تقریباً 1.20 لاکھ کروڑ تھا تو تقریباً۴۰ہزار کروڑ تنخواہوں پر اور صرف تقریباً۷ ہزار کروڑ سرمایہ اور انفراسٹرکچر کاموں پر خرچ ہوئے۔ جب خرچ۱۰سے۱۲ فیصد کے آس پاس ہے تو مارکیٹ سے نیا قرض کیوں لیا جائے؟‘‘
رکن اسمبلی نے عوامی اثاثوں اور وسائل کی مبینہ نجکاری پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ لوگوں کو زمین اور پانی کے وسائل پر کنٹرول کھونے کا خوف ہے۔ (ایجنسیاں)

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی ذمہ داری ریاستی الیکشن کمیشن کی ہے‘

Next Post

’آئندہ ۵ برسوں میں پن بجلی صلاحیت۷۳۰۰ میگاوٹ سے زائد ہوگی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

۷۹واں یومِ آزادی:وزیر اعلیٰ بخشی اسٹیڈیم میں قومی پرچم لہرائیں گے
اہم ترین

عمر کابینہ کی اگلے ہفتے توسیع اور رد و بدل 

2026-10-25
کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ
اہم ترین

کے ڈی اے کا یکطرفہ نوٹیفکیشنز کے خلاف احتجاج کا انتباہ

2026-10-25
لیفٹیننٹ گورنر اوروزیر اعلیٰ کی لوگوں کو نئے سال کی مبارکباد 
اہم ترین

عمر عبداللہ کو کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کیلئے ناموں کے انتخاب میں مشکلات کا سامنا

2026-10-25
ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس
اہم ترین

ممنوعہ تنظیم سے وابستہ خواتین کا نیٹ ورک بے نقاب:پولیس

2026-10-25
سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں
اہم ترین

سجن سنگھ یادو نئے چیف سیکریٹری ہوں گے‘مرکزمیں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں

2026-10-25
ڈاکٹرفاروق کا یو این کی انسانی حقوق کمیٹی سے پی او کے کی صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ
اہم ترین

فاروق عبداللہ کا کارکنوں کو حقوق کے لیے ڈٹ کر لڑنے کا مشورہ، کہا ’حوصلہ دکھائیں یا مٹنے کے لیے تیار رہیں‘

2026-10-25
پونچھ راجوری اضلاع میں۱۸۰۰ سی آر پی ایف اہلکار تعینات کئے جا رہے ہیں
اہم ترین

جموں جیل میں تلاشی، سانبہ میں سرنگ مخالف کارروائی

2026-10-25
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
اہم ترین

کانگریس کا عمر کابینہ میں  شامل ہونے سے انکار  ریاستی درجے کی بحالی پر اصرار

2026-10-25
Next Post
’آئندہ ۵ برسوں میں پن بجلی صلاحیت۷۳۰۰ میگاوٹ سے زائد ہوگی‘

’آئندہ ۵ برسوں میں پن بجلی صلاحیت۷۳۰۰ میگاوٹ سے زائد ہوگی‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.