جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے روڈ میپ کا اعلان کیا جائےگا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بند سیاحتی مقامات کا معاملہ وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھائوں گا:وزیرا علی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں: جموں کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعہ کے روز کہا کہ ان کی حکومت آنے والے وقت میں مختلف سرکاری محکموں میں کام کرنے والے عارضی ملازموں اور کیجول ورکروں کی مستقلی کے لئے ایک’سٹرکچرڈ اور مرحلہ وار روڈ میپ‘ کا اعلان کرے گی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس معاملے کے قانونی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ سال ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو اسمبلی میں اپنے بجٹ خطاب کے دوران کیا۔
عمر عبداللہ نےکہا’’میری حکومت مختلف محکموں میں کئی برسوں سے اپنی خدمات انجام دینے والے عارضی ملازموں، یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں اور کیجول ورکروں کی دیرنہ مانگوں سے بخوبی واقف ہے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’اس معاملے کے قانونی اور مالی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ سال ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاکہ ایک پائیدار اور شفاف فریم ورک کو عملی جامہ پہنایا جاسکے‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’میں اس ایوان کو یقین دلاتا ہوں کہ میری حکومت اس دیرینہ مسئلے کے منصفانہ اور انسانی بنیادوں پر حل کے لیے پرعزم ہے‘‘۔
عمر عبداللہ نے کہا کہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر آنے والے وقت میں ریگولرائزیشن کے لیے مرحلہ وار روڈ میپ کا اعلان کیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’ان لوگوں،جنہوں نے اپنی زندگی کے بہترین سال عوام کی خدمت کے لئے وقف کئے ہوں، کو وقار، تحفظ اور مستحکم مستقبل فراہم کرنا ہمارا ہدف ہے‘‘۔
وزیر اعلیٰ نے آشا اور آنگن واڑی کارکنوں کے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ ورکرز صحت عامہ اور ابتدائی چائلڈ ہڈ نظام کے لئے’ریڑھ کی ہڈی‘ کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کے اعزازیہ کی بروقت ریلیز کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے یونین ٹریٹری میں پیشہ ورانہ اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافے کا بھی اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا’’ پیشہ ورانہ اساتذہ کے اعزازیہ میں اضافہ کر دیا گیا ہے جو حکومت کے پیشہ ورانہ اساتذہ کے رول کو تسلیم کرنے کا عکاس ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’جموں و کشمیر میں۵۴۸نئی میڈیکل نشستوں کا اضافہ ‘

Next Post

بنگلورو سے اعلیٰ نسل کے بیلوں کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے کشمیر پہنچ گئی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
بنگلورو سے اعلیٰ نسل کے بیلوں کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے کشمیر پہنچ گئی

بنگلورو سے اعلیٰ نسل کے بیلوں کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے کشمیر پہنچ گئی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.