جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

بنگلورو سے اعلیٰ نسل کے بیلوں کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے کشمیر پہنچ گئی

’سفر کے دوران جانوروں کی فلاح و حفاظت کیلئے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے سخت معیارات اور خصوصی چیمبرز استعمال ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-07
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
بنگلورو سے اعلیٰ نسل کے بیلوں کی پہلی کھیپ ریل کے ذریعے کشمیر پہنچ گئی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر: حکام نے بتایا کہ ایک اپنی نوعیت کے پہلے اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے بیل بنگلورو سے ریل کے پارسل ڈبوں کے ذریعے جموں و کشمیر منتقل کیے گئے اور جمعہ کو یہ کھیپ وادی کے بڈگام ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی۔
۲۳بیلوں کی منتقلی محکمہ زراعت و حیوان پروری کے بریڈنگ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت کی گئی اور اسے شمالی ریلوے کے جموں ڈویژن نے ممکن بنایا، جو پہلی بار ہے کہ مویشیوں کو اتنے طویل فاصلے تک ریل کے ذریعے کشمیر لایا گیا۔
حکام نے بتایا کہ چھ بیل جموں کے بڑی برہمنہ گڈز شیڈ پر اتارے گئے جبکہ باقی۱۷مرکزی کشمیر کے بڈگام گڈز شیڈ پر اتارے گئے۔
حکام نے کہا’’پارسل ٹرین، جو کرناٹک کے بنگلورو سے روانہ ہوئی تھی، کئی ریاستوں سے گزرتے ہوئے ادھم پور،سرینگر،بارہمولہ ریل لنک کے ذریعے وادی پہنچی‘‘ ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سفر کے دوران جانوروں کی حفاظت اور فلاح کے لیے بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز کے سخت معیارات اور خصوصی چیمبرز استعمال کیے گئے۔
سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر جموں اُچت سنگھل نے کہا کہ اس اقدام سے خطے کے ڈیری سیکٹر کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا’’ان اعلیٰ معیار کے غیر ملکی نسل کے بیلوں کی آمد سے کشمیر میں مقامی مویشی نسل بہتر ہوگی اور دودھ پیدا کرنے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا‘‘۔
سنگھل نے مزید کہا’’ریل کے ذریعے ترسیل نے سڑک کے مقابلے میں اخراجات کم کیے اور خراب موسمی حالات کے باوجود محفوظ اور بروقت فراہمی کو یقینی بنایا‘‘۔
سنگھل نے کہا کہ یہ اقدام ڈیری کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرے گا اور خطے میں ڈیری سیکٹر کی ترقی کے ایک نئے مرحلے کی شروعات کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا’’یہ کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ کشمیر اب قومی مال برداری نیٹ ورک سے مکمل طور پر جڑ چکا ہے، جس سے مستقبل میں مویشیوں اور زرعی مصنوعات کی تجارت بھی آسان ہوگی‘‘۔
ریلوے حکام نے اس پیش رفت کو مال برداری کے نظام کو مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر میں زرعی و متعلقہ شعبوں کی معاونت کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’عارضی ملازمین کی مستقلی کیلئے روڈ میپ کا اعلان کیا جائےگا‘

Next Post

پائین شہر میں۲۴گھنٹوں میں دو بڑے آتشزدگی کے واقعات

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
پائین شہر میں۲۴گھنٹوں میں دو بڑے آتشزدگی کے واقعات

پائین شہر میں۲۴گھنٹوں میں دو بڑے آتشزدگی کے واقعات

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.