جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں راہل کے بیان پر ہنگامہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-03
in قومی خبریں
A A
پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی جاری
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 02 فروری (یواین آئی)
لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تجویز پر بحث کے دوران پیر کو اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی کے ایک بیان پر شدید ہنگامہ ہوا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی کچھ وقت کے لیے ملتوی کرنی پڑی۔
مسٹر راہل گاندھی نے اپنی تقریر کے دوران ایک سابق فوجی سربراہ کی غیر مطبوعہ کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے ہند-چین سرحد پر ڈوکلام کے حوالے سے کچھ کہنے کی کوشش کی۔ اس پر وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کسی میگزین کے حوالے سے ایوان میں بات کرنا قواعد کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر مطبوعہ کتاب کا حوالہ دے کر اپوزیشن لیڈر ایوان کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس پر حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان نوک جھونک شروع ہو گئی۔ اس دوران لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے ایوان کے قواعد کا ذکر کرتے ہوئے وضاحت دی کہ ایوان میں کسی اخبار کی کٹنگ، رسالہ یا کسی کتاب میں شائع شدہ باتوں کی بنیاد پر کوئی رکن اپنی بات نہیں رکھ سکتا۔
اس دوران وزیرِ داخلہ امت شاہ اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بھی مسٹر سنگھ کے اعتراض کی حمایت کی اور کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو کسی رسالے کی بنیاد پر اپنی بات ایوان میں رکھنے کا حق نہیں ہے۔ دونوں طرف کے اراکین نے قواعد کا حوالہ دیا، جس پر مسٹر برلا نے کہا کہ وہ جو وضاحت دے رہے ہیں وہ قواعد کی بنیاد پر ہے اور تمام اراکین کو اس کی پابندی کرنی چاہیے۔
مسٹر شاہ نے کہا کہ وزیرِ دفاع صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ جس کتاب کا حوالہ دیا جا رہا ہے وہ چھپی ہی نہیں ہے تو اس کا ذکر کہاں سے کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود اپوزیشن لیڈر کہہ رہے ہیں کہ کتاب شائع نہیں ہوئی ہے۔ مسٹر شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو بولنے کا حق ہے لیکن جب اسپیکر نے وضاحت دے دی ہے تو اس کی پابندی ہونی چاہیے۔ اپوزیشن لیڈر کسی اور کی لکھی باتوں کو نہیں دہرا سکتے، وہ قواعد کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ جب اسپیکر وضاحت دے چکے ہیں تو اپوزیشن لیڈر کو اس کی پابندی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ خود وزیرِاعظم نریندر مودی اپوزیشن لیڈر کی بات سننے کے لیے ایوان میں بیٹھے ہیں، اس لیے انہیں قواعد کے تحت بولنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان قواعد سے چلتا ہے اور اگر اپوزیشن لیڈر وضاحت کو نہیں مانتے ہیں اور اسپیکر بار بار وضاحت دے چکے ہیں اور اپوزیشن لیڈر پھر بھی ماننے کو تیار نہیں ہیں تو اس پر غور کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن لیڈر نہیں مانتے ہیں تو نئے اراکین سے قواعد کی پابندی کرانا مشکل ہو جائے گا، اس لیے اسپیکر کو قواعد بنانے چاہئیں کہ ایوان کیسے چلے گا۔
وزیرِ دفاع کے دوبارہ اعتراض کرنے کے باوجود جب مسٹر گاندھی بار بار اسی بات کا ذکر کرنے کی کوشش کرتے رہے تو ایوان میں ہنگامہ تیز ہو گیا۔ اس پر اسپیکر نے مسٹر راہل گاندھی کو روکا اور کہا کہ کسی بھی رکن کو کرسی کا عدم احترام کرنے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو خبردار کیا کہ وہ وضاحت کی پابندی کرتے ہوئے اپنی بات رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ من مانی کرتے ہیں تو ایسے میں ایوان نہیں چل سکتا۔ وضاحت کی پابندی تمام اراکین کو کرنی ہے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو وہ دوسرے رکن کو بولنے کے لیے بلا لیں گے۔ انہوں نے سماج وادی پارٹی کے اکھلیش یادو کا نام بھی پکارا۔
مسٹر راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ وہ یہ مسئلہ نہ اٹھاتے اگر بی جے پی کے تیجسوی سوریہ نے بحث کے دوران ان کی پارٹی کی حب الوطنی پر سوال نہ اٹھایا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حب الوطنی پر سوال اٹھایا گیا ہے، اس لیے انہیں اس بارے میں اپنی بات رکھنی پڑ رہی ہے۔
اس پر کانگریس اور اپوزیشن کے دیگر اراکین کا ہنگامہ اور بڑھ گیا۔ حکومت کے اراکین نے اسپیکر سے مطالبہ کیا کہ قواعد کے خلاف بولنے والے رکن کو اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ ہنگامہ بڑھتا دیکھ کر اسپیکر نے ایوان کی کارروائی سہ پہر تین بجے تک ملتوی کر دی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

حکومت ڈرتی ہے، مجھے جنرل نروانے کے الفاظ بولنے سے روکتی ہے: راہل گاندھی

Next Post

کانگریس پارٹی کے نیشنل کانفرنس سے گلے شکوے 

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

کانگریس پارٹی کے نیشنل کانفرنس سے گلے شکوے 

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.