جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 موسم بتدریج بہتر، رواں ماہ کے آخر تک خشک رہنے کا امکان

سرینگر ہوائی اڈے سے معمول کی پروازیں بحال ‘ سرینگر جموں شاہراہ کھل گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 موسم بتدریج بہتر، رواں ماہ کے آخر تک خشک رہنے کا امکان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر: وادی کشمیر میں وسیع پیمانے پر برف وباراں کے بعد موسم میں بتدریج بہتری واقع ہو رہی ہے اوردریں اثنا محکمہ موسمیات نے ماہ رواں کے اختتام تک موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
متعلقہ محکمہ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں ۲۹جنوری سے۳۱جنوری کی شام تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد میں یکم اور۲فروری کو موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ بیشتر مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی برف باری یا بارش ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وادی میں بعد ازاں۳سے۶فروری تک موسم جزوی ابر آلود مگر عام طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمے نے اپنی ایڈوائزری میں مسافروں اور ٹرانسپورٹروں سے کہا ہے کہ وہ سڑکوں اور شاہراہوں کے متعلق تازہ جانکاری حاصل کرنے کے لئے متعلقہ ٹریفک حکام کی طرف رجوع کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری مشوروں پر عمل کریں۔انہوں نے پہاڑی علاقوں کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں برفانی تودے یا لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات رہتے ہیں۔
دریں اثنا سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ۲سینٹی میٹر برف جبکہ 9.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8.9 سینٹی میٹر تازہ برف جبکہ 11.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں اس دوران 23.4 سینٹی میٹر تازہ برف جبکہ 22.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔
شمالی ضلع کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.0 سینٹی میٹر تازہ برف جبکہ6.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں اس دوران21.0 ملی میٹر تازہ برف جبکہ 19.0 ڈگری ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی ہے۔
وادی میں مطلع ابر آلود رہنے سے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے۔موسم گرما کے دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت بالترتیب منفی9.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
شمالی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.7 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں شبانہ درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سخت سردیوں اور بھاری برف باری کے لئے مشہور چالیس روزہ چلہ کلاں کے آخری دن چل رہے ہیں۔ یہ چلہ 21 دسمبر سے شروع ہوکر 31 جنوری کو اختتام پذیر ہوجاتا ہے۔
ادھرنا موافق موسمی صورتحال اور برف باری کی وجہ سے تمام پروازیں منسوخ رہنے کے ایک دن بعد بدھ کو سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازیں دوبارہ شروع ہوئیں۔
حکام نے بدھ کی صبح بتایا کہ سری نگر ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازیں بحال ہوئیں۔
قبل ازیں سری نگر ائیر پورٹ حکام نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا’موسمی حالات میں بہتری کے بعد رن وے، ٹیکسی وے اور اپیرن کو صاف کر دیا گیا اور اب یہ آپریشن کے لئے تیار ہے تاہم دھند/گرد آلود فضا کے باعث فی الوقت حد نگاہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایئر لائنز اور ایئر پورٹ حکام صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور پروازوں کی بحالی جلد متوقع ہے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں آپریشن کے دوران تاخیر کا امکان ہے۔حکام نے مسافروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لئے اپنی متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے میں رہین اور سرکاری ذرائع ابلاغ/ اعلانات پر عمل کریں۔
دریں اثنا وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا اور پہلے دونوں طرف سے مسافر بر دار گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ اس شاہراہ کو گذشتہ روز برف باری کے باعث بند کر دیا گیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر مسافر بر دار گاڑیوں کی دو طرفہ نقل وحمل بحال کر دی گئی ہے۔انہوں نے مسافروں سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔
لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں بلکہ شاہراہوں کی تازہ صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک پولیس کے ٹویٹر ہینڈل، فیس بک پیج اور متعلقہ ٹریفک کنٹرول یونٹوں کی طرف رجوع کریں۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے مغل روڈ اور وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لیہہ شاہراہ پر برف جمع ہونے کی وجہ سے گذشتہ۶دنوں سے ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک   

Next Post

آپریشن سندور:’دنیا نے مسلح افواج کی بہادری دیکھی ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
آپریشن سندور:’دنیا نے مسلح افواج کی بہادری دیکھی ‘

آپریشن سندور:’دنیا نے مسلح افواج کی بہادری دیکھی ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.