جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک   

منوج سنہا اور عمر عبداللہ کا این سی پہ لیڈر کے انتقال پر صدمے کا اظہار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-29
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار طیارہ حادثے میں ہلاک   
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

سرینگر: بدھ کے روز پونے ضلع کے برامتی میں پیش آنے والے طیارہ حادثے میں جہاں مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کا انتقال ہوگیا، وہیں ملک نے دیگر قیمتی انسانی اثاثے بھی کھو دیے۔ اس نجی جیٹ میں اجیت پوار کے ساتھ تین فضائی عملے کے ارکان اور ایک ذاتی سیکورٹی افسر بھی سوار تھے، جو سبھی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق طیارے کے پائلٹ اِن کمانڈ کیپٹن سمت کپور تھے، جن کے پاس۱۶ہزار گھنٹوں سے زائد پرواز کا تجربہ تھا۔ ان کے ساتھ فرسٹ آفیسر کیپٹن شمبھاوی پاٹھک تھیں، جو طیارے کی ہینڈلنگ، نیوی گیشن اور کمیونی کیشن میں معاونت کر رہی تھیں۔ کیپٹن شمبھاوی پاٹھک ایک تربیت یافتہ اور ماہر پائلٹ تھیں۔ انہوں نے نیوزی لینڈ سے کمرشیل پائلٹ لائسنس حاصل کیا تھا اور فلائٹ انسٹرکٹر ریٹنگ (اے) بھی رکھتی تھیں۔ وہ مدھیہ پردیش فلائنگ کلب میں اسسٹنٹ فلائٹ انسٹرکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکی تھیں۔ دفاعی پس منظر سے تعلق رکھنے والی شمبھاوی پاٹھک ایک فوجی افسر کی صاحبزادی تھیں، جب کہ ان کی تعلیم ایئر فورس بال بھارتی اسکول سے مکمل ہوئی تھی۔
طیارے میں موجود فضائی میزبان پنکی مالی بھی حادثے کا شکار ہو گئیں۔ یہ اجیت پوار کے ساتھ ان کی چوتھی پرواز تھی اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری اور لگن کے لیے جانی جاتی تھیں۔ پنکی مالی نے اس سفر سے قبل اپنے والد سے فون پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پرواز کے دوران انہیں اجیت پوار سے متعارف کرائیں گی۔ ان کے والد شیوکمار مالی نے آخری گفتگو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ پنکی نے کہا تھا کہ وہ برامتی جائیں گی اور وہاں سے ناندیڑ روانہ ہوں گی۔ اہلِ خانہ کے مطابق، پنکی اپنے کام پر فخر کرتی تھیں اور ممبئی میں اپنی جڑوں سے گہرا تعلق رکھتی تھیں۔
اجیت پوار کے ذاتی سیکورٹی افسر ودیپ دلیپ جادھو بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ وہ اپنی اہلیہ اور دو کمسن بچوں کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ پڑوسیوں کے مطابق اہلِ خانہ کو خبر دیر سے ملی، جس کے بعد گھر پر سکتہ طاری ہو گیا۔ مقامی رہائشیوں نے کہا کہ بچوں کی کم عمری اس سانحے کو مزید دردناک بنا دیتی ہے۔
یہ طیارہ دہلی کی چارٹر کمپنی وی ایس آر ایوی ایشن کے زیرِ انتظام تھا، جو صبح تقریباً۸بجے ممبئی سے روانہ ہوا اور برامتی میں لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق لینڈنگ کے وقت طیارے پر قابو نہ رہ سکا، جس کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور زوردار دھماکے ہوئے۔ طیارے میں سوار تمام افراد جاں بحق ہو گئے۔ وی ایس آر ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ اس پرواز کی ذمہ داری کیپٹن سمت کپور اور کیپٹن شمبھاوی پاٹھک کے پاس تھی۔
اس دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کے بدھ کی صبح طیارہ حادثے میں موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ مہارشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اور نیشلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈر اجیت پوار کا بدھ کی صبح بارامتی ہوائی اڈے پر طیارہ حادثے میں انتقال ہوگیا۔
منوج سنہا نے اس واقعے پر صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اجیت پوار جی ایک نہات محترم رہنما تھے جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم رہے اور جنہوں نے مہارشٹرا کی ممتاز انداز میں خدمت کی۔
سنہا نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’مجھے اجیت پوار جی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر شدید صدمہ اور گہرا رنج ہوا۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’وہ ایک نہات محترم رہنما تھے جو عوامی فلاح و بہبود کے لئے پر عزم رہے اور جنہوں نے مہارشٹرا کی ممتماز انداز میں خدمت کی۔‘
لیفٹیننٹ گورنر نے ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اجیت پوار کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور ایک کامیاب سیاسی منتظم تھے جن کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔
انہوں نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ’اجیت پوار صاحب کے بے وقت انتقال کے بارے میں سن کر صدمہ ہوا۔ میں اجیت دا کو بمبئی میں اپنے کالج کے دنوں سے جانتا ہوں جب میں شرد پوار صاحب اور ان کے خاندان کے ساتھ ورشا میں مقیم تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اجیت دا ایک قابل منتظم اور اعلیٰ درجے کے سیاسی منتظم تھے جن کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔‘
عمر عبداللہ نے کہا کہ ’میں اپنے والد کے ساتھ مل کر شرد پوار صاحب، سپریا اور پورے خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کرتا ہوں۔‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وادی میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر سیاحوںکا غیر معمولی رش

Next Post

 موسم بتدریج بہتر، رواں ماہ کے آخر تک خشک رہنے کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
 موسم بتدریج بہتر، رواں ماہ کے آخر تک خشک رہنے کا امکان

 موسم بتدریج بہتر، رواں ماہ کے آخر تک خشک رہنے کا امکان

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.