جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 اسمبلی کے بجٹ سیشن سے قبل اسپیکر نے آل پارٹی میٹنگ طلب کی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-28
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
این سی کے سینئر لیڈر عبدالرحیم راتھر اسمبلی کے اسپیکر منتخب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر: جموں کشمیر اسمبلی کا بجٹ سیشن شروع ہونے سے قبل اسمبلی کے اسپیکر عبدالرّحیم راتھر نے اعلان کیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے اور ایوان کی کارروائی کو موثر بنانے کے لیے ایک اہم آل پارٹی میٹنگ منعقد کی جائے گی۔
اسپیکر نے کہا ہے کہ اس سیشن کے دوران ارکانِ اسمبلی کو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اٹھانا چاہیے تاکہ لوگوں کے بنیادی مسائل اسمبلی کی سطح پر سنجیدگی سے حل کیے جا سکیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایوان میں بحث و مباحثہ عوامی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے اور قیمتی وقت غیر ضروری ہنگامہ آرائی یا غیر متعلقہ معاملات میں ضائع نہیں ہونا چاہیے ۔
اطلاعات کے مطابق بجٹ سیشن کا آغاز۲فروری کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے خطاب سے ہوگا۔ یہ موجودہ قانون ساز اسمبلی کا پانچواں اجلاس ہے جبکہ عمر عبداللہ کی سربراہی والی حکومت اپنا دوسرا بجٹ ۶روری کو پیش کرے گی۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق یہ سیشن مجموعی طور پر۲۷؍اجلاس دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کا اختتام۴؍ اپریل کو ہوگا۔ اس دوران ایوان کی کارروائی تین مرحلوں میں تقسیم کی گئی ہے ، جن میں پہلا مرحلہ رمضان سے قبل اور دو مرحلے رمضان اور عید کے بعد ہوں گے ۔
اسپیکر عبدالرّحیم راتھر کے مطابق حکومت نے ابھی سے مختلف محکموں کے ساتھ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بزنس ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ بھی اجلاس کے آغاز سے قبل ہوگی جس میں ایوان کی کارروائی اور بحث کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ہر رکن کو مناسب موقع دیا جائے گا کہ وہ اپنے حلقے کے مسائل پیش کرے اور مختلف محکموں سے جواب طلب کرے ۔
اس سال فروری کا مہینہ اسمبلی کے اعتبار سے سب سے مصروف تصور کیا جا رہا ہے کیونکہ اسی ماہ میں لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب پر تین روزہ بحث ہوگی، وزیر اعلیٰ جواب دیں گے اور اسی دوران بجٹ پر عمومی بحث بھی ہوگی۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، جو کہ محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی رکھتے ہیں‘اگلے مالی سال  کا بجٹ اوررواں مالی سال کی اضافی اخراجاتی تفصیلات۶فروری کو پیش کریں گے ۔ اس کے بعد بجٹ پر عمومی بحث۷‘۹؍اور۱۰فروری کو رکھی گئی ہے ۔
اسمبلی کیلنڈر کے مطابق محکمانہ گرانٹ پر بحث۱۱سے۱۹فروری تک ہوگی، جس کے بعد ایوان ایک ماہ سے زائد وقفے پر چلا جائے گا تاکہ مختلف محکمے اپنی تجاویز اور تکنیکی کارروائیاں مکمل کر سکیں۔
اجلاس دوبارہ۲۷مارچ کو شروع ہوگا، جب بجٹ کو اپروپریشن بل کی صورت میں منظور کیا جائے گا۔ مارچ اور اپریل میں سرکاری کام، پرائیویٹ ممبر بلز اور قراردادوں کے لیے خصوصی دن بھی مختص کیے گئے ہیں۔
اسپیکر نے تمام ارکانِ اسمبلی کو یہ پیغام دیا ہے کہ عوام کی نظریں اس اجلاس پر مرکوز ہیں اور لوگوں کو توقع ہے کہ ان کے مسائل ایوان میں سنجیدگی سے اٹھائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا مقصد صرف سیاسی اختلافات کا اظہار نہیں بلکہ عوامی مفاد کے فیصلے کرنا ہے ۔ ان کے مطابق ارکان کو چاہیے کہ وہ مکمل تیاری کے ساتھ آئیں، اپنے علاقوں کے مسائل پر مدلل بحث کریں اور حکومت کو جوابدہ بنائیں تاکہ عوام کے مسائل کا حل نکل سکے ۔
سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت کا یہ دوسرا بجٹ ہونے کے باعث اس سیشن کی اہمیت دوگنی ہو گئی ہے ۔ یہ اجلاس نہ صرف مالی پالیسیوں کے حوالے سے اہم ہوگا بلکہ جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، ریاستی درجہ بندی اور انتظامی معاملات پر بھی اثرات مرتب کرے گا۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے درمیان ممکنہ بحث اور حکومتی پالیسیوں پر تنقید کے باوجود اسپیکر کی کوشش ہے کہ ایوان کی کارروائی مثبت، جامع اور نتیجہ خیز رہے ۔
عوام کی نظریں اس بات پر بھی جمی ہوئی ہیں کہ آنے والے بجٹ میں روزگار، بجلی، سڑکوں کی بہتری، صحت کے شعبے ، سیاحت اور بنیادی سہولیات کو کس قدر ترجیح دی جائے گی۔ شہریوں کو امید ہے کہ موجودہ حکومت ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کا اعلان کرے گی اور اسمبلی میں ہونے والی بحث ان کے روزمرہ مسائل کے حل کی سمت راہ ہموار کرے گی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ادھم پور میں سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک‘ خاتون زخمی

Next Post

برف ہٹانے میں کوتاہی پر انجینئروں کے خلاف کارروائی، معطلی کی سفارش

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
رشوت لینے کا الزام :ایس ایچ او نشاط معطل

برف ہٹانے میں کوتاہی پر انجینئروں کے خلاف کارروائی، معطلی کی سفارش

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.